ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد استعفیٰ دینے والی اٹارنی جنرل گھر میں مردہ پائی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں،این ڈی ٹی وی کے مطابق 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔جیسیکا ایبر کو اگست 2021میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے ورجینیا کے مشرقی ضلع کے لیے امریکہ کے اٹارنی کے طور پر نامزد کیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
صدر آصف علی زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، نئی مشکل میں پھنس گئے
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
وہ خطرناک چیونٹی جو انسان کی جان لے سکتی ہے، آسٹریلیا میں 23 افراد کو ہسپتال پہنچادیا
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
طلال چوہدری نے تحریک انصاف سے اہم سوال پوچھ لیا
مزید :