حکومت امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کرے گی، عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
ان کاکہناہے کہ البتہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے یا انہیں شیڈول فور میں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے لسٹ اپ ڈیٹ ہوگی، ہماری امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہے اور اسی بنیاد پر ہم اپنی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوسکتی ہے یا ان کے ویزا منسوخ ہوسکتے ہیں لیکن اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگے گی جس سے پاکستانی شہری امریکا کا سفر نہ کرسکیں۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 84 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں کو خیرات نہ دیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔
مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ان کی اپنی فہرستوں کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ہماری فہرست کی بنیاد پر وہ کالعدم پاکستانی تنظیموں کے بارے میں بھی اپنی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ
پڑھیں:
امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام پر 2 جبکہ ملائشیا امیگریشن سے 3 پاکستانیوں کو ممنوعہ مسافر قرار دے کر واپس کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امارات میں جیل سے نکالے، مفرور، چوری، غیر قانونی داخلے اور کام کرنے سمیت مختلف الزامات پر 29 کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ عراق سے ڈی رپورٹ 1 کو مفرور ہونے پر لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
عمان میں آجر کی شکایت اور غیر قانونی کام طور پر کام کرنے پر 4، قطر میں امیگریشن پر انٹری سے انکار، معاہدے کی خلاف ورزی، اور تمباکو فروخت کرنے پر 6 جبکہ مراکش میں غیرقانونی قیام پر 4 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 پاکستانیوں کو بھی بے دخل کیا گیا۔
چیمپئنزٹرافی فائنل،بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے
مزید :