کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے.

(جاری ہے)

تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی، رواں سال یہ قلتِ آب 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جا پہنچی ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصد تک پانی کی

پڑھیں:

مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے لیےمارچ میں سالانہ بنیادوں پر 38فیصداورماہانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات ایک فیصد گرگئیں جس کے بعد پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان کےلیےرواں مالی سال کی سب سےکم برآمدات رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ کےدوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں تینتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔حکومتی ذرائع کےمطابق فروری 2025 کےمقابلے مارچ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد اورمارچ 2024 کے مقابلے مارچ 2025 میں افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں38فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی-ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ ماہ افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کاحجم 7کروڑ 22لاکھ ڈالرز رہاجو فروری2025میں 7کروڑ 30لاکھ ڈالرز اور مارچ 2024میں 11کروڑ70لاکھ ڈالرزتھا- ذرائع کےمطابق جولائی 2024 سے لیکر جنوری 2025 کےدوران افغانستان کے لیےچینی کی غیر معمولی برآمدات کے باعث رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مجموعی طور پرافغانستان کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوا-

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • خشک سالی اور غذائی بحران کے خطرات
  • غزہ میں پانی کا بحران سنگین، چند لٹر پانی کے لیے میلوں سفر
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی ریکارڈ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا
  • غزہ میں پانی کا بحران، صیہونی شیطانی حکمت عملی کا حصہ ہے، ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع کرا دی
  • تحریک انصاف نے دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرادی
  • آئی ایم ایف معاہدے اور معاشی بحران پر پی ٹی آئی کی تنقید حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے گئے