Express News:
2025-03-25@22:56:19 GMT

آئی پی ایل میں سب سے بڑی رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

کراچی:

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

انڈین لیگ کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست دی، فاتح الیون نے 6 وکٹ پر 286 جبکہ ناکام سائیڈ 242 رنز بنا سکی۔

سن رائزرز سیزن میں اپنے پہلے میچ میں 300 کا مجموعہ بنا سکتی تھی۔

ایشان کشن نے 106 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 67 رنز بنائے۔ ڈیس چیمپس نے 3 وکٹیں لیں۔

سن رائزر نے گزشتہ سیزن میں اپنا بہترین اسکور 7 وکٹ پر 266 رنز جوڑے تھے۔

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 میں 7 وکٹ پر 272 رنز بناکر ایونٹ میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو سن رائزرز نے سیزن میں اپنے پہلے ہی میچ میں توڑ دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنوبی کوریا، معزول وزیراعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال

ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِاعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر دیا۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک کے قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کیا ہے۔ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کبے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بعد ازاں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ اب جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججوں میں سے 7 نے ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ہان ڈک سو کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے صرف 2 ہفتوں کے بعد اپوزیشن نے ان کے مواخذے کا اعلان کیا تو اس وقت سے جنوبی کوریا کی قیادت نائب وزیرِاعظم چوئی سانگ موک سنبھال رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چلی کے وسطی ساحلی علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • آسٹریلوی باپ، بیٹے نے گلائیڈنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • تجاوزات کا ناسور
  • جنوبی کوریا، معزول وزیراعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال
  • سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل
  • دنیا کی سب چھوٹی بکری کرومبی کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج
  • دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان
  • پاکستان اللہ کے فضل سے قائم ہوا اور تاقیامت آباد رہے گا، مریم نواز