گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے آئے روز خبریں سامنے آتی ہیں کہ فلاں سائنسدان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، لیکن کبھی کبھی جانوروں کا نام بھی گینز ورلڈ ریکارڈ میں آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کی پالتو بکری نے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ کسان بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتا ہے، جس کی پالتو بکری نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارتی کسان کی اس بکری کا نام کرومبی ہے جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی، کرومبی ایک کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری ہے، جو اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے پن کے لیے مشہور ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بکری ایک فٹ 3 انچ قد رکھتی ہے، جبکہ ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں بدصورت ترین سمجھی جانے والی بلوب فش بہترین مچھلی قرار

اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ دنیا اس سب سے چھوٹی بکری کا ایک بچہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت بھارتی کسان چھوٹی بکری عالمی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارتی کسان چھوٹی بکری عالمی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ وی نیوز ورلڈ ریکارڈ

پڑھیں:

کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ تک ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت کاشت میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمادکی کاشت کےلئے 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ ہونی چاہئیں جو مندرجہ ذیل شرح بیج سے حاصل ہوتی ہیں، شرح بیج بلحاظ وزن گنا تقریبا ایک سو تا 120 من گنا فی ایکڑ،شرح بیج بلحاظ رقبہ12 تا16 مرلہ کماد فی ایکڑ اور شرح بیج تعداد سمے 2 آنکھوں والے30 ہزار یا3 آنکھوں والے20 ہزار فی ایکڑ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کےلئے فیلڈ میں موجود ہمارے نمائندوں یا ایگری کلچر ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام خوشحال کسان خوشحال پاکستان کے تحت ان دنوں کسانوں کی رہنمائی کےلئے مختلف گائوں میں کسان اجتماع کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور کسان وہاں پر موجود محکمہ زراعت کے نمائندوں سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • آسٹریلوی باپ، بیٹے نے گلائیڈنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • کسانوں کے خلاف مودی سرکار کی بربریت
  • آئی پی ایل میں سب سے بڑی رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم
  • انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور: آئیڈیل کی قوت اور روشنی
  • کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
  • 121 گھنٹے تک باسکٹ بال کھیلنے والا گروپ ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب
  • برمنگھم، دوسرا بڑا شہر کچرے، چوہوں اور بدبو کی گرفت میں
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے