امریکا مذاکرات میں اپنےقیدیوں کی رہائی کی بات کر رہا ہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
DOHA:
فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہا پر زیادہ توجہ مرکوز ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایڈم بوئیہلر اور حماس کے درمیان حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت کے حامل قیدی کی رہائی پر توجہ دی گئی ہے۔
حماس کے سربراہ کے سیاسی مشیر طاہر النونو نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جس میں دہری شہریت رکھنے والے قیدی کی رہائی پر بات کی گئی، ہم مثبت انداز میں بات کر رہے ہیں، جو فلسطین کے شہریوں کے مفاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے حماس-اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کے مرحلے پر عمل درآمد بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی وفد کو آگاہ کردیا ہے کہ ہم مذاکرات میں طے پانے والے فریم ورک کے تحت قیدی کی رہائی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویڈکوف نے بتایا تھا کہ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے بات کر رہے ہیں اور وہ حماس میں قید میں موجود آخری امریکی ہیں اور وہ ہماری اولین ترجیح ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیل کی فوج سے بطور اہلکار منسلک تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان
اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے اپنا وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی سرکاری وفد پیر کے روز دوحہ جائے گا۔
دوسری جانب حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے مصر پہنچ گیا۔
حماس کے ترجمان کے مطابق حماس شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد اسماعیل درویش کی قیادت میں وفد قاہرہ پہنچا ہے۔
حماس ترجمان نے کہا کہ وفد مصری رہنماؤں کے ساتھ عرب سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقوں اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پر بات چیت کرے گا۔ جس کے بعد حماس کا وفد قطر جائے گا۔
علاوہ ازیں مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
Post Views: 2