گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج کے پاکستانی طلبہ پروگرام مکمل کریں گے، امریکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔
فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔
یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت دنیا بھر میں اپنے تبادلہ پروگراموں کا اسٹریٹجک جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہری امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں، چین کی ٹریول ایڈوائزری جاری
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیرغور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے اپنے شہریوں کو امریکا سفر کرنے پر خبردار کردیا۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے خبردار کرتے ہوئے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت کے مطابق امریکا جانے کے رسک کو پوری طرح مدنظر رکھیں کیونکہ چین امریکا تجارتی تعلقات بگڑ رہے ہیں اور امریکا میں خود اندرونی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیرغور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ یہ بل چین اور امریکی جامعات کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیوں سے متعلق ہے۔ چینی وزارت تعلیم نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکی جامعات میں داخلہ لیتے وقت خطرات کا ضرور جائزہ لیں۔