WE News:
2025-04-09@11:14:42 GMT

امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایک امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ پل اپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ ٹرویٹ ہینس نے 10 ہزار ایک پل اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ٹرویٹ ہینس نے تقریباً 2 سال پہلے بھی مقررہ مدت میں 8,100 پل اپس کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی لیکن پھر ان کا ریکارڈ ایک آسٹریلوی شہری گیری لائیڈ نے توڑ دیا تھا جس نے 24 گھنٹوں میں 8،600 اضافی پل اپس کیے تھے

انہوں نے اب 24 گھنٹوں میں 10،001 پل اپس کے ساتھ ٹائٹل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

ٹرویٹ ہینس نے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا حالاں کہ مجھے منفرد صلاحیت یا زبردست طاقت سے نوازا نہیں گیا اور چیزیں واقعی میرے پاس کبھی بھی آسانی سے نہیں آئیں لیکن مجھے اپنے مقاصد سے دستبردار نہ ہونے کی صلاحیت عطا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا تھا کہ خواہ اس میں کتنے ہی سال کیوں نہ لگ جائیں لیکن میں اسے مکمل کرکے رہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پل اپس پل اپس ریکارڈ پل اپس کا عالمی ریکارڈ ٹرویٹ ہینس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پل اپس پل اپس ریکارڈ ٹرویٹ ہینس گنیز بک ا ف ورلڈ ریکارڈ ٹرویٹ ہینس پل اپس

پڑھیں:

چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ

چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے منگل کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملات پر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔ اگر امریکہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو اسے مساوات، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔

اگر امریکہ دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیرف جنگ اور تجارتی جنگ پر اصرار کرتا ہے، تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرے گا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر چین 34فیصد انتقامی ٹیرف ختم نہیں کرتا، تو امریکا چین پر اضافی 50فیصد ٹیرف عائد کرےگا۔

جس کے جواب میں لِین جیئن نے زور دے کر کہا کہ چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں ۔ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میلنگ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہیں۔ چین ضروری اقدامات اٹھائے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا ثابت قدمی کےساتھ دفاع کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • “پی ایس ایل میں نسیم شاہ کو جلد بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں”
  • پی ایس ایل میں نسیم شاہ کو جلد بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں
  • غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید
  • غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50,810 تک پہنچ گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ
  • ٹرمپ کی دھمکیاں اور ایران کی میزائل طاقت، کشیدگی میں اضافہ
  • امریکی اقدامات پر عالمی ہیجان
  • امریکی ٹیرف : پاکستانی اور عالمی سٹاک مارکیٹیں پھر کریش: پیچھے ہٹوں گانہ امریکی گھبرائیں ٹرمپ
  • عمران خان کا کسی اور جہان میں حکومت بنانے کا اعلان!