Al Qamar Online:
2025-04-05@10:40:57 GMT

غلام فرید صابری کی 31 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

نعتیہ قوالی میں نئی جدتیں متعارف کروانے والے غلام فرید صابری قوال کی 31 ویں برسی  آج منائی جارہی ہے۔

سن 1930 میں مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے غلام فرید صابری  نے قیام پاکستان کے بعد خاندان سمیت ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی۔

موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی۔

غلام فرید صابری نے پہلی قوالی سن 1958 میں ریکارڈ کروائی۔ بعد میں انکے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور صابری برادران کے نام سے اس جوڑی نے  70 اور80 کے عشرے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صابری برادران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وہ جب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تو سننے والوں پر گویا سحر طاری ہوجاتاتھا۔ 1975 میں گائی قوالی تاجدار حرم نے شہرت کو دوام بخشا۔

قوالی میں اپنے جداگانہ انداز کی بناء پر غلام فرید صابری آج بھی شائقین قوالی کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لئے بھی یادگار قوالیاں ریکارڈ کروائیں۔

5اپریل سن 1994 کو علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ قوالی کی تاریخ غلام فرید صابری اور ان کے خانوادے کے بغیر ادھوری تصورکی جائیگی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: غلام فرید صابری

پڑھیں:

برطانوی شہزادی نے مسلم کمیونیٹی سینٹر میں عید منائی؛ پاکستانی ڈیزائنر کا سوٹ پہنا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر مسلم کمیونیٹی سینٹر کا دورہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کمیونیٹی سینٹر میں مسلم برادری کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

کیٹ مڈلٹن نے کمیونیٹی سینٹر میں موجود افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ بالخصوص بچیوں کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے

برطانوی شہزادی کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جب کہ شہزادی کو مٹھائی پیش کی گئی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر خوبصورت قیمض شلوار زیب تن کیا ہوا تھا جو انھوں نے 2019 میں دورۂ پاکستان کے دوران بھی پہنا تھا۔

یہ سُوٹ ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے تیار کیا تھا جو فیشن انڈسٹری کی نامور ڈیزائنر ایلان کلوتھنگ برانڈ کی کری ایٹیو ڈائریکٹر ہیں۔

کلوتھنگ برانڈ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس لباس کی قیمت 29 ہزار 500 روپے بتائی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی شہزادی کا کیمو تھراپی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ 2006 میں اُس وقت کے شہزادہ اور موجودہ کنگ شاہ چارلس اپنی اہلیہ شہزادی کمیلا کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔

اس دورے کے 13 سال بعد کسی برطانوی شاہی خاندان کے رکن 2019 میں پاکستان کا دورہ ٔ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ڈی سی کے پاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کلکٹر کے مکمل اختیارات ہونگے، غلام محمد
  • سرینگر، معروف آزادی پسند رہنما غلام محمد نائیکو انتقال کر گئے
  • سرینگر، معروف آزادی پسند ہنما غلام محمد نائیکو انتقال کر گئے
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری
  • وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف سازش ہے، غلام محی الدین میر
  • برطانوی شہزادی نے مسلم کمیونیٹی سینٹر میں عید منائی؛ پاکستانی ڈیزائنر کا سوٹ پہنا
  • پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے عید کے ایام میں سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ عید منائی
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی (کل) منائی جائے گی
  • سلمان خان نے 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا