پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔

نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں قومی ٹیم نے 43 ایکسٹراز کے رنز لٹائے۔

مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی

پاکستانی بالرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے  تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں (47 ایکسٹراز) کے رنز دیے تھے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟

اسی طرح1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹراز کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچ میں

پڑھیں:

2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر دیکھا جائےگا

اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا، سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا،یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ ،امریکا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گارواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا، دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

متعلقہ مضامین

  • سال 2025 کا سورج گرہن پاکستان میں کیوں نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
  • نیوزی لینڈ کے بلےباز محمد عباس نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی
  • کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟
  • 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر دیکھا جائےگا
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی
  • کیوی بیٹرز پاکستان بالرز کی درگت بناڈالی، ریکارڈ پارنٹرشپ قائم
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا 344 کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری