بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'سکندر' کا ٹریلر اتوار کو جاری کیا گیا۔ تاہم، فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث چھڑ گئی ہے۔

اس موضوع پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب میں جہاں رشمیکا بھی موجود تھیں، سلمان خان نے کہا: "جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟"

انہوں نے مزید کہا: "ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو ان کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ممی کی پرمیشن تو مل ہی جائے گی۔" یاد رہے کہ سلمان خان کی عمر 59 سال ہے جبکہ رشمیکا 28 برس کی ہیں۔

اس تقریب میں سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی موجودگی کا احساس دلانا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہیروئن کو اور ان کے والد کو کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں دقت ہے۔

فلم 'سکندر' کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے جہاں مداح اور ناقدین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رمضان تقریباً گزر چکا ، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ‘لاہورہائیکورٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • ’ویرات کو بھیجے پیغام کے متعلق بات نہیں کرونگا‘: ایم ایس دھونی کا دو ٹوک جواب
  • صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر شیئر نہ کرنے سے متعلق اہم انکشاف
  • ’نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں،‘ شوکت بسرا اور ناصر بٹ جھگڑ پڑے
  • فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرے گی؛ سلمان خان نے بتادیا
  • رمضان تقریباً گزر چکا ، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ‘لاہورہائیکورٹ
  • اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
  • لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب
  • اظفر رحمان اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا سے دور  کیوں رکھتے ہیں؟
  • کیسی گرل فرینڈ چاہئیے؟ ادھیڑ عمر پروفیسر کی سخت شرائط پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ