2025-01-21@13:36:53 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«دستخط کیے ہیں جس کے تحت»:

    بھارت کے جارح مزاج بلے باز اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادو نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹ نہ کیے جانے کو قبول کر لیا ہے لیکن جو بات زیادہ تکلیف دے ہے وہ یہ کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بہترکارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور آئی سی سی ایونٹ کے لیے مستحق کھلاڑیوں کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ جارح مزاج بلے بازی کے لیے مشہور سوریا ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ تاہم، اس کارکردگی کو وہ 50 اوورز فارمیٹ میں نہیں دِکھا سکے ہیں اور 37 میچز...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ  تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
    —فائل فوٹو وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 1 ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جہاں زیب 3سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات اسلام آ باد و فا قی حکومت نے جمعرات کو بھی بیو رو... وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری کیے گئے اس فنڈ میں سے 1 ارب 7 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 ارب 38 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے عہدہ صدارت کے پہلے دن کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ آرڈرز کی اتنی بڑی تعداد جو نہ صرف غیر معمولی تھی، بلکہ انہوں نے یہ دست‍خط اپنے حامیوں کی موجودگی میں کیپیٹل ون ایرینا میں ریڈ ڈیسک پر کیں۔ حالانکہ عام طور پر، ہر نیا امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتا ہے۔ ٹرمپ نے بعد میں دن میں مزید احکامات پر وہیں دستخط کیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری، اہم خارجہ پالیسی سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان ایگزیکٹیو آرڈرز وہ ہدایات ہیں جو صدر کانگریس سے مشورہ کیے بغیر جاری کرتے ہیں۔ کانگریس ہی...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آؤٹ کرلیے ہیں جس نے انہیں پاکستان کے ٹاپ وکٹ کیپنگ کھلاڑیوں میں شامل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آؤٹ کیے تھے۔ کامران اکمل نے 99 اننگز میں 206 آؤٹ کیے جبکہ سرفراز احمد نے 104 اننگز میں 182 آؤٹ کیے ہیں۔
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے 49 پارکس کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے، رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے، کے ایم سی کے تمام پارکوں کے محل وقوع، رقبہ، نقشہ اور فراہم کی گئیں سہولیات کے متعلق مکمل تفصیلات شہریوں کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کی جا رہی ہیں، پارکوں کا ایک چوتھائی حصہ مختلف تفریحات اور دیگر ضروریات کے لیے مختص رہے گا، کراچی کو سرسبز اور صاف ستھرا شہر بنانے کی کاوشیں عام شہریوں اور کاروباری انجمنوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے۔
    مردان: سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی )ف  مولانا فضل لرحمن نے کہا  ہے کہ کرم میں امن کے لیے  آپریشن یاحکومتی یکطرفہ فیصلے حل نہیں، قبائل کوملاکرجرگے کے ذریعے مسائل حل ہونگے، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پہلے مذاکرات کی مخالف تھی، لیکن حکومت چلانے کےلیے سمجھ آگئی کے مذاکرات ہی حل ہیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  صوبےمیں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے کچھ لوگوں کو کرسیوں پر بیٹھا کرکرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاہے، پی ٹی آئی میں ہر کسی کا اپنا بیانیہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا کا کہنا ہے کہ اب انھیں سمجھ آگیا ہے کہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیے۔ لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسر کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں۔ پی سی بی نے اسٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کی پویلنز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلیٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشیل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
    اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مندوب نے بنجمامن نیتن یاہو کو معاہدہ منظور کرنے پر مجبور کیا۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل ہوگا، اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانیوالے 33 اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ جواب میں رہا کیے جانیوالے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا بھارتی جاسوس کلبھوشن کے علاوہ اب تک جتنے سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوا اس کی تفصیلات بھی جمع کرائیں, جبکہ  جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ عدالت نے...
    اسلام آباد:وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 8 مختلف اقسام کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  کراچی کے بجلی صارفین سے 4 مختلف قسم کے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر متفرق ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جس جس مد میں ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں ان میں نارمل جی ایس ٹی کے نام پر گزشتہ ایک سال میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مزید جی ایس ٹی کے نام...
    سٹی42: خیبر پختونخوا  کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 96میٹر تھی،   زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ گلیڈی ایٹرز،سرفراز احمد کوبڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔      
    مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین” اور "کورالائن” جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ” میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں  بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔ ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے صدر عبدالرشید بلوچ نے فیڈریشن کی جانب سے 8 نکات پر مشتمل پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر کے عمل درآمد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سے 8 اکتوبر کو رپورٹ طلب کی تھی لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی اکبر سولنگی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر بلدیات سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، فائنانس سیکرٹری نے کئی بار نوٹیفکیشن جاری کیے کہ تمام لوکل گورنمنٹ...
    پشاور: احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہوگئی، نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ٰکےپی علی امین نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 3 سالہ منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، پروگرام پرعملدرآمد کےلئے رواں بجٹ میں 1 ارب 10 کروڑ مختص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد...
    رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم--- فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ آخر نامکمل پُل کے افتتاح کی کیا جلدی تھی؟کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر عبدالوسیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایوان میں دعوے کیے جارہے ہیں، مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔عبدالوسیم نے کہا کہ صحت، تعلیم، سیوریج اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل ہیں، جبکہ مشکل حالات میں حکومتیں بھی مشکلات بڑھانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ملیر ایکسپریس وے پر کرکٹ میچ، موٹر سائیکلوں، پیدل افراد کا مٹر گشتکراچی میں ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد سے موٹروے ایم نائن تک کے منصوبے کو مقررہ مدت تک مکمل نہیں کیا جا سکا تاہم اس کے ایک حصے...
    لاہور: اس جدید دور میں ڈاکیا آیا اور خوشی یا غمی ساتھ لایا کی باتیں ختم ہوگئی ہیں۔ ویسے ڈاکیے رہے نہ لیٹر باکس۔ سوشل میڈیا نے صدیوں پرانی روایات کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ زنگ آلود لیٹر بکس اب ویران رہتے ہیں۔ اس تیز دور میں خط لکھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں ۔ سب کچھ ای میل، میسج، واٹس ایپ کی نظر ہو گیا ۔ مگر اس سب کے باوجود لیٹر باکس اج بھی موجود ہے۔ محکمہ ڈاک کے اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں اج بھی 315 لیٹر باکس موجود ہیں۔ پورے پاکستان میں آج بھی 10 ہزار کے قریب مختلف رنگوں کے لیٹر باکس موجود ہیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب...
    صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن — فائل فوٹو سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، یلو لائن بی آر ٹی بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے، کام دن رات جاری ہے، بس ڈیپوز کے کام بھی چل رہے ہیں، اس سال شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔ کراچی کی شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے:...
    سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق تحفظات پیش کیے۔ 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق جو تحفظات کیے تھے وہ سب واضح کرتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی کے مختلف طریقہ کار ہیں، جب ہم 26ویں ترمیم دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے۔ 26ویں ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وکلاء ترمیم میں ہونے والی آئین کی خلاف ورزی...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ماضی میں حکمرانوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی حکومت میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکے یہ مذاق رات ہیں، عمران خان کے ٹویٹ کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں تھی لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے مکمل حق میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے...
    معیشت کا مفہوم صرف پیسہ یا تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع عمل ہے جس میں مختلف سماجی، ثقافتی، اور سیاسی عوامل کا اثر ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کی معیشت اس کے معاشرتی، سیاسی، اور عالمی تعلقات کو تشکیل دیتی ہے۔ اس میں حکومت کی پالیسیاں، عوام کی معاشی سرگرمیاں، اور دنیا بھر کے اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک طویل تاریخ ہے جس میں بحرانوں کے باوجود ترقی کے مواقع بھی موجودرہے۔ معیشت کی اڑان کا مقصد ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی نظام کی تشکیل ہے،جس میں تمام عوام کے لیے مواقع ہوں اور ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔پاکستان کی معیشت ایک پیچیدہ اور متنوع...
      بیجنگ : نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔ ٹینوبو نے...
    مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ماضی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ہال آف فیم‘ میں شامل کیے جانے والے 4 نئے سابق کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی نے 2024 کے ہال آف فیم میں انضمام الحق، مصباح الحق، مشتاق محمد اور سعید انور کو شامل کیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کے ہال آف فیم کے طرز پر پی سی بی نے 2021 میں ہال آف فیم کا آغاز کردیا تھا جس میں ملک کے مایہ ناز سابق کرکٹرز کو شامل کیا جاتا ہے۔ پی سی بی کے ہال آف فیم میں ابتدائی طور پر اُن 6 پاکستانی کرکٹرز کو شامل کیا گیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔ حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم...
۱