امریکا نے پاکستان کے لیے 397 ملین ڈالرز سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے گئے ہیں، جن میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔
کانگریس عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ طیارے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں بھارت کے خلاف نہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایڈ کے پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
امریکا کی جانب سے جو فنڈز جاری کیے گئے ہیں وہ زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات کی مد میں ہیں۔ جاری کیے گئے فنڈز میں انسانی امداد کا بہت محدود حصہ ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرملکی امداد روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی حمایت یافتہ پروگرام امریکی صدر پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی امداد کانگریس عہدیدار منجمند فنڈز وی نیوز یو ایس ایڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی امداد کانگریس عہدیدار وی نیوز یو ایس ایڈ جاری کیے کے لیے
پڑھیں:
ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90دن کے لیے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی منٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق منٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔بزنس مین ایلون مسک نے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ رقم کمائی۔ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں23 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی مالیت میں 36 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اس رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔