حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔

گولڈن ویزا دس سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے۔

حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔

ابوظبی میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گولڈن ویزے گولڈن ویزا

پڑھیں:

رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔

قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عرب امارات سے 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
  • تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری
  • دبئی :تعلیمی شعبے میں 16 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو گولڈن ویزے جاری
  • ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے جاری، مگر کیوں؟ جانیے
  • متحدہ عرب امارات میں بڑی انعامی لاٹری؛ ایک پاکستانی کی قسمت جاگ اُٹھی
  • رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا
  • عرب امارات و پاکستان، باہمی تعاون کی نئی جہت
  • متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
  • پاکستانی ترکیہ کے ویزے کے لیے اپلائی کیسے کریں؟جانیں