کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ فشری کے ماہی گیروں کے مسائل حل نہ کیے گئے، عدالتی حکم کے مطابق فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات فوری طور پر نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ہمراہ بھر پور احتجاج اور ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دے گی۔

فشری کے دورے اور ماہی گیروں وان کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  منعم ظفر خان نے کہاکہ   ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز وقانونی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کی ہے، ماہی گیروں کے حقوق اور مسائل کے لیے بھی ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت 6سال سے ایڈمنسٹریٹر مسلط کیا ہوا ہے اور ماہی گیروں کے حقوق غصب کیے بیٹھی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ   کرپشن جاری ہے اور ماہی گیروں کی زمینوں کو ناجائز طور پر فروخت کیا جا رہا ہے، فشری کوآپریٹو سوسائٹی کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سوسائٹی کے عہدیداران کے انتخابات کرائے جائیں لیکن جمہوریت کی چیمپئین بننے والی پیپلز پارٹی ان کو جمہوری حق دینے سے گھبراتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ماہی گیر ملک کی ایکسپورٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن حکومت نے انہیں بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے، سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کرانے کا فیصلہ دے چکا ہے، انتخابات کے نتیجے میں 15رکنی باڈی تشکیل دی جائے گی جس میں 8افراد خود سندھ حکومت کو نامزد کرنے ہیں لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی انتخابات کروانے پر تیار نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی عدم توجہی و نا اہلی کے باعث ماہی گیر بے شمار مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں،فشری سے ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار وابستہ ہے لیکن کوئی پارٹی ان کے حق میں آواز نہیں اُٹھاتی، فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام پاکستان بننے سے پہلے 1945میں عمل میں آیا، ان سے کمیشن کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا اور ان ہی پیسوں سے مزدوروں اور ماہی گیروں کے مسائل حل کیے جاتے تھے،گزشتہ 6سال سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ماہی گیروں کے حق پر ڈاکا اور ان پر ظلم کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی یہ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور ماہی گیروں ماہی گیروں کے جماعت اسلامی سوسائٹی کے

پڑھیں:

کراچی: وزیر داخلہ نے نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

نجی ٹی و ی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل حل کیے جائیں۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاسپورٹ آفس میں 3 شفٹوں میں پورے ہفتے کام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر رہے گی۔

آئی سی سی نے سرفراز احمد کو اہم اعزاز سے نواز دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: وزیر داخلہ نے نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا  
  • کراچی کا معاشی قتل بند ،کریم آباد انڈر پاس سمیت تعمیراتی منصوبے مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی کا کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر منصوبے مکمل کرنے کا مطالبہ
  • کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، منعم ظفر
  • منعم ظفر کی للکار
  • کراچی کی جامعات و پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی کا ہے،منعم ظفر خان
  • جامعات وپیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی کے طلبہ کا ہے،منعم ظفر
  • بیوروکریٹس کی تعیناتی بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے: منعم ظفر خان
  • پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا