خیبرپختونخوا؛محکمہ صحت کے43 ترقیاتی منصوبوں کیلئے2 ارب سے زائد جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پشاور:
صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے43ترقیاتی منصوبوں کیلئے2ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق10بنیادی صحت مراکز کیلئے32ملین روپے، بی ایچ یو ساولڈھیر کیلئے3ملین روپے جبکہ بی ایچ یو درمل اور بی ایچ یو فضل بیگ گڑھی کیلئے15ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر2ہزارملین یعنی2ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، یہ تمام فنڈز متعلقہ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اکاﺅنٹ میں شامل کردیے جائیں گے،اعلامیہ کے مطابق یہ پیسے چھٹے قسط کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایات کے مطابق یہ فنڈز صرف مذکورہ منصوبوں کو جاری کیے جائیں گے جن منصوبوں کیلئے ڈیمانڈ کے مطابق پیسے جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باوجود ان پر عملہ تعینات ہے، جسے تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ سوا کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کی جا رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق غیر فعال ایئرپورٹس میں مظفرآباد، راولا کوٹ، بنوں، پارہ چنار، خضدار، جیوانی، اوماڑہ، سیہون شریف، سبی اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
ان میں صرف بنوں ایئرپورٹ ایسا ہے جہاں کوئی عملہ تعینات نہیں، جبکہ باقی تمام ایئرپورٹس پر دو افسران سمیت مجموعی طور پر 65 اہلکار تعینات ہیں۔
ان تمام افراد کی ماہانہ تنخواہوں کی مد میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے، حالانکہ ان ایئرپورٹس پر کسی قسم کی پروازیں یا آپریشنز نہیں ہو رہے۔
مزیدپڑھیں:ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ