— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کو ہر لحاظ سے مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے، پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی اور اور اسپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کےلیے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کیلئے ساڑھے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
  • بڑی خوشخبری ، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
  • پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں اہم فیصلے، پولیس افسران کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی
  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس، شعبہ خواتین سے متعلق گفتگو
  • مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • کراچی میں عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • آئی جی پنجاب کا صوبہ میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنیکا حکم