Nawaiwaqt:
2025-03-10@11:15:45 GMT

خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہ کیسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 24فروری سے 2مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082طبی مراکز میں سے 1826نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے گئے ہیں، جبکہ مچھروں اور مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے 3ہزار 845افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست، مختصر حکمنامہ جاری

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ  نے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نیب خیبرپختونخوا کا تبادلہ روکتے ہوئے نیب کا 4 فروری کا اعلامیہ معطل کردیا۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نیب کے پی میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات ہے۔   درخواست گزار نے ڈی جی نیب کی تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ڈی جی نیب تعیناتی چیلنج کرنے کے بعد درخواست گزار کو کے پی سے نیب راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا۔ 4 فروری کو درخواست گزار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کی گئی۔

مختصر حکم نامے کے مطابق 30 جنوری کو عدالت نے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود فریقین نے 4 فروری کو درخواست گزار کو راولپنڈی نیب تبدیل کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی۔ نیب کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے راولپنڈی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ فریقین نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست گزار کا تبادلہ کیا  اور انکوائری بھی شروع کی۔ 4 فروری کے تبادلے کا اعلامیہ معطل کیا جاتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کو نیب خیبرپختونخوا میں کام کی اجازت دی جائے۔ فریقین درخواست گزار کے خلاف جاری انکوائری کا ختمی فیصلہ اگلی پیشی تک جاری نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختون خوا حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ
  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی، رمضان المبارک میں ڈکیتی و لوٹ مار میں اضافہ
  • خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے، جماعت اسلامی ہند
  • کوئٹہ و نواحی علاقوں میں گیس لیکج کے باعث حادثات کی تعداد میں شدید اضافہ
  • خیبرپختونخوا: 14 روز میں گیسٹرو کے 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
  • ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست، مختصر حکمنامہ جاری
  • خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے