حیدرآباد: جی ڈی اے کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
غلام مرتضیٰ جتوئی - فوٹو: فائل
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کردیے گئے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی امراض قلب کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔
اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف شیخ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے سینے میں تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غلام مرتضی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو، اس کے ساتھ بات کرتے رہیں،کامران مرتضیٰ
اسلام آباد:جے یو آئی (ایف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 19سے20اپریل کو اجلاس ہے جس میں اپوزیشن اتحاد میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ ہوگا،20اپریل کے اپوزیشن کے جلسے کی دعوت ملی نہ ہم شرکت کریں گے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اگروہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ہیں تو پھرہمارے ساتھ ایک شرط دی ختم ہوجائے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں۔
ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ اے پی سی کے بارے میں ممکن ہے کہ مولانافضل الرحما ن کو اعتماد میں لیاہو۔