غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 200 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، شہید فلسطینیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غز ہ میں 35 حملے کیے گئے،
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت پر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مشاورت کی گئی تھ۔ی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صنعاء پر فضائی حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی ابھی المسیره نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملے کی خبر دی۔ ان 3 فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی صنعاء کے علاقے الجراف میں الموید ہسپتال کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلاے سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان برگیڈئیر "یحییٰ سریع" نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ ان کارروائیوں میں اسرائیل جانے والے یا خود اسرائیل کی ملکیت والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن کی جانب سے یہ حمایتی اقدامات، اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ایجاد کرنے کی وجہ سے ہیں۔