جے ڈی سی کے زیر اہتمام "اپنی لیب" کا افتتاح، کم آمدن والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی کا ادارہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اور اس کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، اور فری لیب جیسے خدمات شامل ہیں، اب تک جے ڈی سی کے فری لیب سے 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام ایک نیا منصوبہ "اپنی لیب" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد غریب افراد کو سستی طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس نئی لیب میں انتہائی کم قیمت پر ٹیسٹ کیے جائیں گے اور سٹی اسکین، وینٹی لیٹر ٹاور جیسی خدمات محض 1200 روپے کی ٹیکنیشن فیس پر دستیاب ہوں گی۔ افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی کا ادارہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اور اس کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، اور فری لیب جیسے خدمات شامل ہیں، اب تک جے ڈی سی کے فری لیب سے 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی کے معروف رہنما، ظفر عباس، شہر کے مختلف حصوں میں جہاں بھی صحت کے مسائل سامنے آتے ہیں، فوراً وہاں پہنچ کر عوام کی مدد کرتے ہیں، اس نئے منصوبے سے غریب عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور انہیں سستی اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے ڈی سی کے فری لیب
پڑھیں:
گورنرسندھ کی اسماعیلی کمیونٹی کےعمائدین سے ملاقات‘ اظہارتعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کلفٹن کے علاقہ میں آغا خانی جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات میں ان کے روحانی پیشواء پر نس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔