لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنرز بہاولپور ڈویژن اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہیٹ ویو اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں ماہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کر دیا ہے۔درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اچانک اضافے کا خدشہ ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے سے ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی صورتحال شہریوں کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

کمشنر بہاولپور نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں انتظامیہ کو واٹر بازرز اور جیری کینز فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔کسانوں کو بھی ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے۔سیکرٹری ماحولیات نے مزید کہا کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں دھوپ میں ہرگز نہ جانے دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے ہیٹ ویو سے نے کہا کہ

پڑھیں:

اہم خبر ،کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری

حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • چولستان میں خشک سالی کے اثرات نمودار، پانی کے ذخائر خشک
  • اہم خبر ،کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
  •  لاہور میں  کل عام تعطیل کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کی ہدایت کردی
  • عوامی وسائل کا ضیاع ناقابل برداشت ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کاروباری افراد کیلئے بڑا ریلیف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم