City 42:
2025-02-26@10:06:48 GMT

زلزلے کے شدید جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اگرچہ زلزلوں کی بار بار آنے والی اطلاعات لوگوں کو پریشان کر دیتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی زلزلے کی سرگرمیاں دراصل ’سلور لائننگ‘ ہیں۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھٹکے پلیٹوں کے اندر جمع شدہ توانائی کو مسلسل خارج کرکے زیادہ شدت والے زلزلوں کو روکتے ہیں۔ زلزلے کے چھوٹے جھٹکے بڑے زلزلوں کو روکنے میں معاون ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

پشاور:

مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں  میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے
  • سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  
  • مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 
  • مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
  • مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.1 ریکارڈ
  • کشمیر میں زلزلے کےشدید جھٹکے
  • مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے