گوجرانوالہ کے سحری کچن کی خاص بات کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
گوجرانوالہ کی فلاحی تنظیم کی جانب سے شہر میں 30 سحری کچن قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر 500 دیگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس تیار شدہ کھانے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شخص کھانے کے بغیر روزہ نہ رکھے۔
فلاحی تنظیم کا یہ اقدام نہ صرف مستحقین کو کھانا پہنچا رہا ہے، بلکہ رمضان کی اصل روح یعنی باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سحری کچن گوجرانوالہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سحری کچن گوجرانوالہ
پڑھیں:
گورنر پنجاب سحری میں لسی پینے اندرون لاہور پہنچ گئے، لوگوں کی سیلفیاں
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرنے اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔