2025-02-28@17:11:54 GMT
تلاش کی گنتی: 183
«ترکیہ جانے»:
پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ترکیہ میں داخلے کے اہل ہونے کے لیے ترکیہ کا ای ویزا درکار ہوتا ہے۔ پاکستانی باشندے درست سفری اجازت نامے کے بغیر ترکیہ میں داخل نہیں ہو سکتے، یہاں تک کہ مختصر قیام کے دوروں کے لیے بھی۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے ذیل میں دیے گئے کچھ اقدامات پر عمل کر کے ترکیہ کے ویزے کے لیے آسانی اور تیزی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو آن لائن مکمل کرنا اور پُر کرنا ہوگا۔ ترکیہ ویزا درخواست فارم پاکستانی شہریوں کے لیے:درخواست دہندگان کو مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ فارم پُر کرنا ہوگا، بشمول پاسپورٹ ڈیٹا، سفری تفصیلات، اور بنیادی ذاتی صفات۔ترکہ ویزا آن لائن درخواست فارم کو آن لائن مکمل ہونے...
ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور ساتھیوں کو ہتھیار پھینکنے کی ہدایت کردی۔ ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کی ہدایت کردی۔ چالیس سال سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تنازع ختم اور ترکیہ سمیت خطے میں امن و امان قائم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی کی کرد حمایت یافتہ جماعت ڈیم پارٹی کے ایک وفد نے آج اوجلان سے ان کے جزیرہ نما جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں استنبول میں ان...
ترکیہ میں کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان سے کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جیل میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب وفد سے گفتگو میں عبداللہ اوجلان نے کہا ’میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کررہا ہوں اور اس تاریخی ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی جماعت سے اپیل کی کہ وہ ایک اجلاس منعقد کرے اور باضابطہ طور پر تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرے۔ عرب میڈیا...
ترکیہ کے کرد عسکریت پسند رہنما عبد اللہ اوجلان کا ہتھیار ڈالنے اور اپنی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )ترکیہ میں قید کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تنظیم سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوجلان کی یہ اپیل ترکی کے ساتھ کے ساتھ 40 سالہ تنازعے کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے اور خطے میں سیاسی و سلامتی کے لحاظ سے دور رس نتائج مرتب کر سکتی ہے۔کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جمعرات کے روز اوجلان سے ان کی جیل...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئےاس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا’’ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے...
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر تک اپنا احتجاج پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر کے بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترک سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں، لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے، علمی تبلیغی مجالس دین محمدی کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم، صرف فضائل مصائب تک محدود کیوں ہماری مجالس میں قرآن مجید برائے نام پڑھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان چاہے سنی ہوں یا شیعہ قرآن سے دور ہو گئے ہیں۔ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے۔ قرآن مجید سے دور ہونے کی وجہ سے ہم بحیثیت امت کمزور ہو گئے ہیں۔ سب سے اہم چیز قرآن ہے، خدارا اہل...
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکیہ، رومانیہ سنگاپور، سعودی عرب سمیت 13 ملکوں کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودی عرب جاتے ہوئے روکا گیا۔ ایران، تھائی لینڈ، ترکیہ، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور فجی کے 11 مسافروں کو وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے پروازوں سے اتارا گیا۔ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، جنوبی افریقا، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا کے 7 مسافروں کو بھی مختلف دستاویزات مکمل...
صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر سے عزم کیا ہے اور یقین دلایا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے فلسطینی اور کشمیری عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے غزہ کی زمین پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے موقع پر پاک ترکیہ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24...
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو دو ہفتے جاری رہی۔...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’ اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر،فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کے لیے پُرعزم پاکستان اور ترکیہ کی افواج کی مشرکہ مشقیں ختم ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ۔ ترکیہ اتاترک ۔ XIII کے عنوان سے پاک فوج اور جمہوریہ ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ دو ہفتوں پر محیط مشق 10 فروری کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی 2کمبیٹ ٹیموں اور جمہوریہ ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جب کہ جمہوریہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب...
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق اتاترک-13 اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس کی تقریب چرات میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے جاری رہنے والی یہ مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیمیں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 افسران اور جوان شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے بریگیڈیئر جنرل احمد آشِق نے تقریب میں شرکت کی۔ دورانِ مشق، فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ...
پاکستان اور ترکیہ افواج کی ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کی 2 کومبیٹ ٹیموں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مزید پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں کمانڈر 11 کور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی، جبکہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد آشک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوجیوں نے مشق کے دوران اپنے پیشہ ورانہ معیار کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا۔ مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں...
پاکستان ترکیہ میں تعاون کے 24 سمجھوتوں پر دستخط ہو گئے ہیں، گزشتہ دنوں رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے صدر آصف زرداری موجود تھے۔ صدر رجب طیب اردوان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہیں۔ ترکی کی آبادی ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ ترکیہ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی زبانی اور عملی حمایت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ دنیا کے بہت سے معاملات میں کھڑا رہا ہے۔ 1971کی جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور عملی اقدام اٹھا کر بھی دکھایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 دسمبر...
انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
انقرہ: ترک صدر اردوان سے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز انقرہ(سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی نے انقرہ میں ترک صدر اردوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا صدر ٹرمپ کا سفارتی اقدام ترکیہ کی پالیسی سے مطابقت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ممکنہ یوکرین امن مذاکرات کیلیے ترکیہ مناسب جگہ ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر اردوان سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے، یوکرین سے متعلق بات چیت ہماری پیٹھ پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کی بات چیت میں یورپ اور...
—فائل فوٹو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے ترکیہ کے ویزے کے لیے جعلی دستاویز استعمال کیں جس پر ترکیہ کی ایمبیسی نے ملزم سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ سے ملزم ناصر نے یونان بھجوانے کے لیے شہری سے 27 لاکھ روپے لیے تھے۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ حکام نے مزید بتایا ہے...
میڈیا میں 14فروری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ قائد اعظم ؒاور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیروز ہیں، علامہ اقبال ؒنے اپنی شاعری سے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد ہمارا فرض ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کشمیر کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ترکیہ کے صدر محترم حافظ رجب طیب اردگان...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے غیر معمولی تعلقات کے حوالے سے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ان کا دو روزہ دورہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ صدر اردگان کے اس دورے کا بڑی بے تابی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اُن کی آمد کے موقعے پر دارالخلافہ اسلام آباد دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ جوں ہی صدر اردگان کے طیارے نے پاکستان کی سرزمین کو چھوا تو دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ پورا ماحول اردگان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خوشیاں دیدنی تھیں۔ دونوں معززین نے آگے بڑھ کر صدر اردگان کا...
عالمی برادری میں اپنا نام اور وقار بلند رکھنے کے لیے تمام ممالک ایک دوسرے سے اچھے، دوستانہ تعلقات کے قیام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار اور مربوط و مستحکم تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی عامل ہوتے ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے۔ اس ناتے برادر اسلامی ملکوں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں آنے والی تمام حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر مثبت اقدامات اٹھائے۔ نہ صرف برادر اسلامی ممالک بلکہ چین، امریکا، بھارت، برطانیہ، روس اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی پاکستان نے ہمیشہ اچھے مراسم کے قیام کو اہمیت دی۔ یہی...
ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل کیا ہے، مزید جانیے نصرت جاوید سے اس ویڈیو میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا پاکستان ترکیہ ٹرمپ دعا ابصار نصرت جاوید
ترکیہ کے صدر طیب اردگان جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ میں تجارت بڑھانے کے لیے 26 ایم او یو پر دستخط کیے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پاکستانی فوج کی سپہ سلار سید عاصم منیر نے ان کا بھرپور استقبال کیا ترکیہ کے صدر پانچ سال کے بعد پاکستان تشریف لائے اور انہوں نے پاکستان کو معیشت کے بارے میں سہولیات فراہم کرنے کی بات کی اور معاہدات کیے اس سے امید ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی راہ پر چل نکلے گا اس دورہ میں جو خاص باتیں پاکستانیوں کو نظر آئیں ان میں خصوصی طور پر ایک موقع...
پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ صدیوں پرانا اورگہرا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تاریخی تعلقات ہیں بلکہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں بھی ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ اس رشتے کی اہمیت اس وقت مزید بڑھ گئی جب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی باہمی دوستی نے نیا موڑ لیا۔ ان دونوں رہنماؤں کی ذاتی دوستی اور ان کے درمیان گہرے تعلقات نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت کو فروغ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر ان دونوں ملکوں کی ایک نئی شناخت بھی قائم کی ہے۔ رجب طیب اردوان کا سیاسی کیریئر ایک متاثر کن داستان ہے، وہ صرف ترکیہ کے صدر نہیں ہیں بلکہ...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں جرمنی کی مشہور بین الاقوامی کمپنی ایڈیڈاس کو جرمانہ کردیا گیا۔ انقرہ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اپنی مصنوعات کے ساتھ یہ ذکر کرنا لازمی ہے کہ ان مصنوعات کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ لیکن ایڈیڈاس نے اپنے تیارکردہ جوتوں کی فروخت سے پہلے اپنے صارفین کو یہ نہیں بتایا کہ اس نے جوتوں کی تیاری کے لیے خنزیر کی کھال استعمال کی گئی ہے۔ ترکیہ کے قواعد کے مطابق بین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اپنی اجزائے ترکیبی سے آگاہ کر نے کے علاوہ حلال اور حرام کے فرق کے اظہار کے لیے اپنی عوامی آگاہی مہم میں ذکر کریں...
حریت رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیر پر اپنے پرعزم موقف کا بھرپور اعادہ کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی اور محمود احمد ساغر اور شمیم شال سمیت دیگر رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے...
برادر اسلامی ملک جمہوریہ ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے برادر مسلمان عوام میں قدیم اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ترک عوام کی جدوجہد آزادی میں برصغیر کے عوام نے اپنے بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیا اس دور میں یہاں برپا کی جانے والی ’تحریک خلافت‘ کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جس کے نقوش آج بھی دونوں ملکوں کی تاریخ پر خاصے گہرے ثبت ہیں، ترک عوام نے برصغیر کے عوام کے کردار کو اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا ہے پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ دوستانہ تعلقات اخوت، محبت اور زبردست اعتماد کے...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت دفاع، توانائی، سائنس، اطلاعات، فنانس سے متعلق 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے جب کہ تجارتی حجم بڑھا کر 5 ارب ڈالرکی سطح پر لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع، سائنس، اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان قریبی تعلقات نے دوطرفہ ملکی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ ترک صدرکا حالیہ دورہ دو طرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی مشترکہ پالیسی سازی کے لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل رہا۔ ترک...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سےتحفےمیں دی گئی الیکٹرک کار توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔ دورہ پاکستان پر تشریف لانے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر اور وزیراعظم کو ترک ساختہ الیکٹرک وہیکل تحفے میں دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے ہمراہ الیکٹرک گاڑی ڈرائیو بھی کی۔ گزشتہ روز ایوان صدر آمد پر صدرمملکت نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا جبکہ طیب اردوان، ترک خاتون اول اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور...

امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...
(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران سب سے زیادہ بات چیت دفاعی تعاون پر ہوئی، پاکستان ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کرے گا۔ پاک ترکیہ ہائی لیول اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے پہلے نو گروپ تھے جو بڑھا کر 11کر دیے گئے ہیں، اسی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے تحت پاک بحریہ کیلیے 4 جہازوں کی خریداری کی گئی تھی۔ ترکیہ کے صدرطیب اردوان کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ایک گھنٹے کی علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی اس ملاقات میں دفاعی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کی گئیں، ملاقات میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارتی اورسفارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران سب سے زیادہ بات چیت دفاعی تعاون پر ہوئی، پاکستان ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کریگا۔ پاک ترکیہ ہائی لیول اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے پہلے نو گروپ تھے جو بڑھا کر 11کر دیے گئے ہیں، اسی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے تحت پاک بحریہ کیلیے 4 جہازوں کی خریداری کی گئی تھی۔ ترکیہ کے صدرطیب اردوان کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ایک گھنٹے کی علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے۔ اس ملاقات میں دفاعی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کی گئیں، ملاقات میں ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیش رفت...
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر جب طیب اردگان نے مفاہمت کی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے۔ پاک ترکیہ سٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری، سول پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس الیکٹرانک وارفیئر اور انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں پاک ترک تعاون کے معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول پر بھی دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور صدر...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق ترک وزیر اعظم داؤد اولو نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو ترکیہ کا خودمختار حصہ قرار دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ برطانوی مینڈیٹ سے پہلے غزہ پر حکمرانی کرنے والی سلطنت عثمانیہ آخری آئینی ریاست تھی۔ نیو پاتھ پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے اجلاس سے خطاب میں داؤد اولو نے غزہ کی پٹی کو ایک خودمختار علاقے کے طور پر جمہوریہ ترکیہ سے دوبارہ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جرات مندانہ بیان دیا۔ انہوںنے کہا کہ غزہ کی ترکیہ کے ساتھ مشترکہ تاریخ ہے۔ غزہ کے عوام کو خودمختار علاقے کے طور پر ترکیہ سے منسلک ہونے کے لیے عام ریفرنڈم کا اختیار دیا جانا چاہیے۔ فلسطینی اب بھی اپنے ضمیر اور تاریخ...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اعلی تعلیم کے خواہاں غیر ملکی طلبہ کے داخلہ امتحان کے لیے درخواستیں وصول کرنے عمل شروع ہوگیا کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق ترک یونیورسٹیوں میں امتحان 60 ممالک اور 88 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ یہی امتحان ترکیہ کے 18 صوبوں اور 19 مراکز میں بھی منعقد ہوگا۔
کراچی( کامرس رپورٹر) صدرپاکستان بزنس فورم(کراچی چیپٹر)،بانی وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اورکنوینراسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی ، ایف پی سی سی آئی ملک خدا بخش نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو مؤثر بنانے کی جانب بھی پیش قدمی ہوگی۔ملک خدا بخش نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے بلکہ امریکا،برطانیہ اور یورپ سمیت افریقی ممالک کے مابین بھی پاکستان...
لاہور (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دورے میں تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت میں جمود کا خاتمہ کرنا ہے جو اس وقت تقریبا 1.3 ارب ڈالر ہے جسے سالانہ 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔ یہ ہدف سٹریٹجک اکنامک فریم ورک (ایس ای ایف) کی توسیع اور ترکیہ میں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر...
اسلام آباد: خاتون اول آصفہ زرداری سے ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان ملاقات کر رہی ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے مصافحہ کر رہی ہیں
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان ترکی بزنس فورم سے خطاب کر رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم اور مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردیکے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی،...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر گزشتہ شب ترکیہ سے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں اُن کا صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایئرفورس کے طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی جبکہ زمین پر قدم رکھتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی۔ مزید پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق ترکیہ کے صدر نے آج مصروف دن گزارا، اس دوران دونوں...
پاکستان اور ترکیہ نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے باہمی مفاد میں تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون میں اضافے کے وسیع امکانات پر زور دیتے...
ویب ڈیسک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پر موجود رہے، صدر رجب طیب اردوان کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
ویب ڈیسک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ دورہ پاکستان پر تشریف لانے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر اور وزیراعظم کو ترک ساختہ الیکٹرک وہیکل تحفے میں دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے ہمراہ الیکٹرک گاڑی ڈرائیو بھی کی۔ ایوان صدر آمد پر صدر آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان، ترک خاتون اول اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں صدور تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان 2روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے نورخان ایئربیس پر معززمہمان کو رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑبھی موجود تھے ۔ترک صدراور ان کی اہلیہ کو دورے کی تصویرالبم بھی پیش کی گئی۔
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جبکہ اُن کا مہمان صدر سے تعارف وزیر اعظم نے کروایا۔ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی یہاں موجودگی کی خواہش رکھتے تھے مگر اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اس پر ترکیہ کے صدر نے مریم نواز کے ہاتھ سلام کا جواب وعلیکم السلام کی صورت میں واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم کی دعوت پر گزشتہ شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

وزیراعظم اورترکیہ کے صدرکے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا جاری بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور دونوں ملک مسئلہ فلسطین پر بھی یکسان مؤقف رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ 2 بردار اِسلامی ملک ہیں اور کئی عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کُشی کے خلاف دونوں ملکوں کے سربراہان سفارتی محاذ پر یہ جنگ ختم کرانے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے میں پیش پیش رہے۔ اس سلسلے میں ترکی نے دو بار ہنگامی اجلاس بلائے جن میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ترک صدر سے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی ان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طےکئے ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ مزید نئے اور دلچسپ فیچرز ، واٹس ایپ کیلئے اچھی خبر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو...
اسلام آباد:ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، فلسطینی عوام کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، قوم کو بہتر مستقبل کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، تاجر...
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں. ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی. دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مکمل حمایت کردی اور کہا کہ اسلام آباد، تہران اوراستنبول کے درمیان تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم کا انعقاد ہوا. جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں،...
غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا، ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )ترکیہ کے صدر نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پاک ترک 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ادرگان مسلم امہ کی آواز ہیں،...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے، دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات...
اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ انٹرچینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حج و عمرہ ادائیگی، علما اور مدارس کے طلبا میں تبادلے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے، جدید عصری تعلیم کے فروغ کیلئے علما کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پاکستان اور ترکیہ نے حج اور عمرہ کی...
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے، جدید عصری تعلیم کے فروغ کیلئے علماء کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پاکستان اور ترکیہ نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی...
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور دونوں قومیں یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی حامل ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے دل جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر اور غزہ کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کا مؤقف...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں ترک وزیراعظم کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے پاکستان اورترکیہ کے...
حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ مصر میں موجود مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں ترکیہ اور قطر کے ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ یہ خبر پڑھیں : جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔ حماس کی جانب...
حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ،ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تختی کی نقاب کشائی کی۔ مذکورہ انٹر چینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کر دیا اس حوالے سے ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کیے۔یہ...
ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری ہے، ترکیہ کے صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد ہوئی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے کہ آپکا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں،دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، صدر طیب اردوان نے سیلاب کے دوران تعاون سے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب کے دوران صدر طیب اردوان نے پاکستان کی فراخدلی سے امداد کی، پاکستان اور...
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔پاک ترکیہ اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر جبکہ سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ اُمید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس الیکٹرانک وار فیئر اور انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، تقریب میں تجارتی حجم بڑھا کر 5 ارب ڈالر کی سطح پر لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی، تقریب میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلامیہ پر دستخط کیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان آ کر دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی،ہمارے درمیان 24معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بھی متاثر ہے، اور حال...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم شہباشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان موجود تھے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر دستخط ہوئے۔ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون کاپروٹوکول ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر ترمیم کا پروٹوکول، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔کان کنی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،سامان کی تجارت بڑھانے سے متعلق مشترکہ وزارتی اسٹیٹمنٹ کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،تجارت...
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے...
پاکستان اور ترکیہ کے مابین اہم شعبوں میں 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم اور ترک صدر نے یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک ترکیہ پاکستان ترکیہ شہباز شریف طیب اردوان
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات پہنچے تھے، صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیرا عظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کروائی۔آرمی چیف کی بھی ترکیہ کے صدر سے ملاقات ہوئی،جے ایف17تھنڈر اور ایف سولہ جہازوں نے ترکیہ کے صدر کو سیلوٹ پیش کیا،ترکیہ کے صدر کو پاک فضائیہ کے طیاروں کو گارڈ آف آنر اور سیلوٹ دیا گیا،دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ شب 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خراجہ اور دیگر وفاقی وزرا و حکام نے ان کا استقبال کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے آج صبح مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط ترہوتے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ صدر اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیے کو بدل دیا،صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط ترہوتے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر اردوان کےدورے پرمضبوط تعلقات کومزید بلندیوں تک پہنچانے کےخواہشمندہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان گزشتہ رات 2 روزہ دورے پر پاکستان...
ترکیہ کے صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا، پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف...
وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔ نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے کی دھن اور بول انتہائی جذباتی ہیں جو سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولیں گے...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نئے دور میں داخل کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر پاکستان آئے، ترکیہ کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام موجود تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ترک صدر کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہا، ملٹری...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترک صدر کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، اْن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔
جاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ترک صدر، پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ترک صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح سٹریٹجک تعاون کونسل اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر پاکستان آئے، ترکیہ کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام موجود تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ترک صدر...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو...
سٹی42: صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. نور خان ائیر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباسوں میں ملبوس کم سن بچوں نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے اس موقع پر روایتی استقبالی...
جمہوریہ ترکیہ اکے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر 12 فروری2025 کو پاکستان کے تشریف لا رہے ہیں۔ طیب اردوان کا پاکستان کا یہ پانچواں دورہ ہوگا۔ترکی کے صدر طیب اردوان پاکستان میں قیام کے دوران دورۂ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی مقتدرہ کے فیصلہ ساز رہنماؤں سے مابین بعض حساس معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس بات چیت میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون میں اضافے کے علاوہ غزہ کی صورت حال ،غزہ پر قبضے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا ، کیونکہ یہ...
ترکیہ کے وفد نے حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ترکیہ کے انادولو گروپ کے اتیلا یرلیکایا کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد میں کوکا کولا اچیجک کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد کرساد ایرٹن اور کوکا کولا اچیجک پاکستان کے جنرل منیجر مسٹر سنے سانلی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت، ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات وفد نے وزیر خزانہ کو کوکا کولا اچیجک کی پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا اور آئندہ کی سرمایہ کاری...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی۔ ترک صدر آج رات پاکستان پہنچیں گے۔ ترکیہ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدرکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ مزید پڑھیں: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک صدراور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے...