چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔
ملاقات میں ترکی کے عدالتی تجربات،اے آئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعلی سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا جبکہ چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے جس پر ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ العربیہ نیوز نیٹ ورک نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ایران کے نو افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی ہے۔ روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں فرانس کی تجویز پر لگائی جا رہی ہیں۔ یہ کارروائی ایمینوئل میکرون کے 19 مارچ کو ایران میں زیر حراست فرانسیسی شہری کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد کی گئی، ایران میں زیر حراست 34 سالہ فرانسیسی شہری اولیور گروندو کو رہا کر دیا گیا۔ گروندو کو اکتوبر 2022 میں سیاحتی ویزے پر ایران جانے کے دوران جاسوسی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔