اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلمپارسلان بیئریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک وزیر توانائی نے ترکیہ میں بجلی کے تقسیم کار نظام کے پرائیویٹائزیشن کے عمل اور اس کے موجودہ خدوخال سے متعلق آگاہ کیا ۔

انہوں نے ترک کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں جاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے پرائیویٹائزیشن کے عمل میں دلچسپی اور ترکیہ میں رواں سال روڈ شو کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ سردار اویس لغاری نے ترک وزیر توانائی کا ترکیہ کے پرائیویٹائزیشن کے عمل اور اس کے تکنیکی نکات بارے تفصیلی بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو پاکستان میں جاری نجکاری کے عمل بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کردی گئی ہے جن کی طرف سے اس سال جولائی تک جامع تجاویز آنے کے امکانات ہیں ،اس ضمن میں کئی روڈ شو بھی پلان کئے جائیں گے جس میں ترکیہ بھی شامل ہے ۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے ترکیہ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ترک وزیر نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں مضبوط اور پائیدار شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترک وزیر توانائی کے عمل

پڑھیں:

امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

امریکی ارکان کانگریس جیک برگ مین، تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکی وفد تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پلان، جولائی سے پہلے بجلی مزید سستی کرنے پر کام جاری: وزیر خزانہ
  • عالمی بنک کے وفد کا تربیلا توسیعی منصوبے کا دورہ، اویس لغاری سے ملاقات 
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات
  • علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات