معروف اداکارہ انوشے اشرف کی ترکیہ میں شادی، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا ڈینو علی نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔
View this post on Instagram
A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں انہیں اپنے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ ان کی شادی کی تقریبات میں ژالے سرحدی، فریحہ الطاف اور عاصم احمد سمیت دیگر شوبز، میوزک اور فیشن شخصیات بھی مدعو تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا کون ہیں؟
انوشے نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا۔ وہ پہلی بار انڈس میوزک/ایم ٹی وی پاکستان کے میوزیکل شوز اور لائیو ٹرانسمیشنز میں نظر آئیں۔
ان کا شمار پاکستان میں وی جیز کی پہلی کھیپ میں ہوتا ہے۔ انوشے کو اپنی اسٹائلش اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے بہت سراہا جاتا ہے۔ وہ ڈان نیوز کے مشہور مارننگ شو ’چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ کی میزبان بھی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انوشے اشرف انوشے اشرف شادی.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی,تصاویر سوشل پر وائرل
عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل فروری2025 میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویﷺمیں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ان کا عروسی جوڑا ہلکے سنہری رنگ کا تھا، جس پر نفیس کام کیا گیا تھا اور وہ نہایت باوقار اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔شادی کی تقریب کا ماحول خوش گوار اور محبت بھرا تھا جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں تھا۔تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔