’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ افواج کی ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کی 2 کومبیٹ ٹیموں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں کمانڈر 11 کور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی، جبکہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد آشک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوجیوں نے مشق کے دوران اپنے پیشہ ورانہ معیار کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ شریک فوجیوں نے مشترکہ تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی عملی صلاحیتوں کو بڑھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاک فوج پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ ترکیہ فوج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ؛ سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور ایس سی او رکن ممالک میں تجارتی ثالثی، ماحولیاتی قانون اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مشترکہ تعاون کی تجویز پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایران اور ترکیے کے چیف جسٹسز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، عدالتی تبادلوں اور تجربات کے اشتراک پر پاکستان اور رکن ممالک نے اتفاق کیا۔
سپریم کورٹ نے بتایا کہ رکن ممالک کا سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے، مصنوعی ذہانت کے عدالتی استعمال کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور کانفرنس میں تنازعات کے حل میں ثالثی اور مصالحتی عمل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف جسٹس کے دورہ چین اور ترکیے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط قانونی فریم ورک بنانے پر زور دیا گیا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور عدالتی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں اور ججوں کے تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق2026 میں اگلی چیف جسٹسز کانفرنس ایران میں منعقد ہوگی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استنبول میں ترکیے کی آئینی عدالت کی 63ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے پاکستان اور ترکیے کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ترکیے کی آئینی عدالت کے انسانی حقوق کے فیصلے قابل تعریف ہیں اور اس موقع پر پاکستان اور ترکیے کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکیے نے پاکستان میں عدالتی نظام کو جدید بنانے کے لیے تعاون کی پیش کش کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنا دورہ ترکیہ مکمل کرنے کے بعد استنبول سے پیر کی صبح پاکستان پہنچیں گے۔