2025-01-18@12:55:09 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«ایکشن کمیٹی»:

    بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور پی۔ٹی۔آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔ پی۔ٹی۔آئی ’بیک ڈور‘ اور’ فرنٹ ڈور‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل (ڈان) کے ٹاک شو میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے...
    اسلام آباد(آن لائن )وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئینی ترمیم کی پیداوار ہے‘26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں مقرر کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،عدالتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے‘فیصلہ کیا ہے کہ آل پاکستان نیشنل کنونشن ہوں گے ، ہم اب اس تحریک میں تیزی لائیں گے۔ وکیل رہنما حامد خان کی سربراہی میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت جانچے بغیر ججز تعیناتی روک دینی چاہیے، اگر سپریم کورٹ اس فیصلے پر پہنچی کہ 26ویں ترمیم غیر آئینی ہے تو نئے ججز فارغ ہو جائیں گے، 26 ویں ترمیم کیخلاف...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ کے مندرجات کا بھی کچھ عرصہ میں پتا چل جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی ہی ملاقات کے بارے بہتر بتا سکتے ہیں، پشاور ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جتنی باتیں پریس کانفرنس میں کی گئیں، ان میں سے سنگل بات بھی کمیٹی میں نہیں کی گئی، جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو نہ بنائیں لیکن جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو بات آگے چلے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے پیش چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دینے کیلئے وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر جواب تیار کرے گی، ہم جو جواب پیش کریں گے وہ حتمی جواب ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کی کمیٹی کو  پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، آج تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری رائے ہے اس کا جواب کمیٹی دے گی، وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر...
    پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، آج تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ1962ء میں پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے طب اور سرجری میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے 1992ء میں کسٹمز میں اسسٹنٹ کلیکٹر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا اور بعدازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں چیف کلیکٹر (کسٹمز) کے عہدے تک پہنچ گئے۔ انہوں نے 29 ستمبر 2021ء کو وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر آصف ایک مصروف سرکاری افسر ہونے کے باوجود گزشتہ 30 سال سے روزانہ غریب اور نادار مریضوں کا معائنہ اور علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بھر میں ہسپتال، موبائل کلینک، 43 ڈسپنسریاں، کمیونٹی ویلفیئر سینٹرز اور سکول بھی قائم...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔  انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔ نینا نے بتایا کہ وہ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔(جاری ہے) کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا انہیں صبح پتا چلا کہ تمہارے والد ڈومینیک تقریباً 10سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک...
    اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں  کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020 میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔ کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا کہ انہیں صبح  پتا چلا کہ [تمہارے والد] ڈومینیک تقریباً 10 سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک عام زندگی کھو دی، مجھے یاد ہے کہ...
    اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائمہ کمیٹی اجلاس میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے سو باتوں کی ایک بات کردی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی اجلاس  میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے  سو باتوں کی ایک بات کردی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین  فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد خریدار کو قیمت کے تعین...
۱