Express News:
2025-03-18@07:30:25 GMT

وزیراعظم نے چینی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلیے شوگر ملز مالکان سے بات چیت کیلیے اسحق ڈار کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سے ملک میں چینی کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور فی کلو گرام قیمت 180 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپیہ بڑھنے سے صارفین کی جیب سے 2.

8 ارب روپے اضافی نکلتے ہیں۔

وزیراعظم آفس نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 10 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔

کمیٹی پی ایس ایم اے کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت میں کمی پر بات چیت کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزراء رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طارق باجوہ، پی ایس ایم اے کے چار نمائندے شامل ہیں.

سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرینگے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا، حکومت نے شوگر ملز مالکان کو بتایا کہ چینی کی اوسط پیداواری قیمت 153 روپے کلو ہے اور انڈسٹری کو خود ہی قیمتیں کم کرنی چاہئیں۔

حکام کے مطابق شوگر ملز نے کوئی بھی نئی قیمت مقرر کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے اندر 10 روپے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں27 روپے کا اضافہ ہوا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ایک اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافے سے شوگر ملز مالکان کو 2.8 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ صرف ایک ہفتے میں انہوں نے 26 ارب روپے جبکہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے اب تک 76 ارب روپے کے اضافی فوائد حاصل کئے ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ وزیر اعظم کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری تک 757,779 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں جب صرف 33,101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، اس مالی سال میں برآمد میں 2190 فیصد اضافہ ہوا۔ برآمد کنندگان نے جولائی سے فروری کے عرصے کے دوران 407 ملین ڈالر کمائے۔

پی ایس ایم اے خیبرپختونخوا چیپٹر کے صدر سکندر خان نے کہا کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں میں چینی کی قیمت چینی برا مد کے مطابق ارب روپے شوگر ملز

پڑھیں:

وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان  بہت سے دیگر  اقدامات میں سے ایک ہے جو  بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔  بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے  نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا: ہارون اختر
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے
  • لاہور: سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمت میں کمی نہ آسکی
  • وزیراعظم کا چینی کی قیمت بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار
  • سولرپینلزکی قیمتیں کم ہوگئیں، خریداروں کے لئے اچھی خبر
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں بڑے ریلیف کی تیاری
  • وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزیراعظم کا عوام کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان