Daily Ausaf:
2025-04-07@22:30:13 GMT

وزیراعظم نے ایک اور کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نےکابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکر دی تھی۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آج پانچویں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی۔نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین نائب وزیر اعظم برقرار رہیں گے جبکہ ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر پاور شامل ہوں گے۔

کمیٹی میں وزیر نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے نجکاری کا قلمدان گزشتہ ماہ واپس لے لیا تھا۔اس وقت نجکاری کا کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے جبکہ محمد علی کے پاس مشیر نجکاری کا قلمدان ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کابینہ کمیٹی کی تشکیل

پڑھیں:

نعرے نہیں، عملی اقدامات کر رہے، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنیکا وعدہ پورا کر دکھایا: عطا تارڑ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا۔ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اتوار کو یہاں حلقہ این اے 127 لاہور میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اور مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی، عوام کے حقوق کے لئے وزیراعظم نے شبانہ روز محنت کی، جب لوگ ناامیدی کو اپنا شعار بنا چکے تھے وہ تب بھی کہتے تھا کہ امید ہے محنت کریں گے، جان لڑائیں گے اس پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے، بجلی بھی سستی ہوئی ہے اور تمام اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے۔ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ صنعتی صارفین کے لئے بھی 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، ہماری صنعتیں بڑھیں گی تو نوکریاں ملیں گی، شرح سود بھی نیچے جاچکی ہیں۔ ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئیں گے، 2024ء میں ہی وہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور آج کم ترین سطح پر ہے۔ آج عوام تک ریلیف پہنچ چکا ہے۔ جنرل عاصم منیر کا بھی اس میں بھرپور کردار ہے۔ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کےخلاف حکم امتناع جاری
  • وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو
  • رینجرز کی تعیناتی کی کابینہ سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی ہے، انوارالحق
  • نعرے نہیں، عملی اقدامات کر رہے، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنیکا وعدہ پورا کر دکھایا: عطا تارڑ
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
  • وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایاہے: عطاء اللہ تارڑ
  • وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس
  • نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس،کمیٹی تشکیل