Islam Times:
2025-04-16@02:37:54 GMT

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما فیس بک پوسٹ پر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما فیس بک پوسٹ پر گرفتار

ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا اور گروہ بندی کے لیے اکسانا" قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما ابرار حسین بگورو کو فیس بک پوسٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا اور گروہ بندی کے لیے اکسانا" قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 123-A، 124-A اور 153 کے تحت دنیور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فوج اور ریاستی اداروں فیس بک

پڑھیں:

عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی جو معاشی اصلاحات کا ثبوت ہے، ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردی ہے۔

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم، فچ نے ریٹنگ بھی بہتر کرکے بی مائنس کردی

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ہر ممکن ریلیف دیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، عالمی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
  • میر پور خاص: جیل کوارٹر میں قتل ہوئی لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
  • پی ایس ایل 10، اسپن باؤلر عثمان طارق کوبڑاجھٹکا لگ گیا
  • پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟
  • ابرار کی ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن؛ تماشائی کے ری ایکشن کی ویڈیو وائرل
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم