اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر مقامی مرد، عورتوں اور بچوں سمیت 86 مسافروں کو رہا کیا12 مارچ کو مزید 78 یرغمالیوں کو دہشت گردوں نے رہا کردیا سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا جس میں 190مسافروں کو بازیاب جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا سرکاری دستاویز کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کے 12 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی تھی آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کمیٹی کے سامنے سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور پاکستان ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے.                                                                         

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس مسافروں کو

پڑھیں:

بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،  وزیر ریلوے

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے، بلوچستان میں عید کے بعد ٹرینیں بحال ہوں گی۔
راول پنڈی اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن کی جعفر ایکسپریس پر حملہ کی سازش ناکام بنائی ہے، دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں جدید ہتھیار استعمال ہوئے جبکہ دہشت گرد سیٹلائٹ فون کے ذریعے افغانستان میں رابطہ پر تھے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ( دہشت گردی کے ) واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے جس میں قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے پنجابی مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، دشمن کی سازش ہےکہ پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خوں ریزی ہوگی۔
بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان میں عید کے بعد ٹرینیں بحال ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک 1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے دوران سفر شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی، اور ریلوے کی جانب سے سامان کی نقل و حرکت میں بھی کم وقت صرف ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا
  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • کوئٹہ سے 17 روز بعد جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ
  • کوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،  وزیر ریلوے
  • بلوچستان میں آپریشنز بحال، عید سپیشل ٹرین پرسوں کوئٹہ سے پشاور جائیگی: وزیر ریلوے
  • جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں:وفاقی وزیر ریلوے