سنیل شیٹی مشکل میں مدد کرنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز


بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔


بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، اور پھر ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں اس مشکل سے نکالا تھا۔
سنیل نے بتایا کہ 9/11 کے واقعے کے کچھ دن بعد، جب شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی، وہ ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے۔ لفٹ میں جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی چابیاں بھول گئے ہیں۔ انہوں نے لفٹ میں موجود ایک امریکی شخص سے پوچھا، ’’کیا آپ کے پاس چابی ہے؟ میں اپنی چابیاں بھول گیا ہوں۔‘‘ لیکن اس شخص نے سنیل کے اشارے کو غلط سمجھا اور فوراً باہر بھاگ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔


کچھ ہی دیر میں مسلح پولیس اہلکاروں نے سنیل کو گھیر لیا اور انہیں گھٹنوں کے بل بٹھا کر ہتھکڑیاں پہنا دیں۔ سنیل نے بتایا کہ وہ اس وقت مکمل طور پر حیران اور خوفزدہ تھے، کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے۔


اس مشکل ترین لمحے میں ہوٹل کے منیجر، جو ایک پاکستانی نژاد شخص تھے، نے مداخلت کی۔ ہوٹل منیجر نے پولیس کو بتایا کہ سنیل شیٹی ایک مشہور بھارتی اداکار ہیں اور وہ کسی طور خطرناک نہیں ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے سنیل کو رہا کر دیا۔
سنیل نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔ ہر طرف افراتفری مچی ہوئی تھی، اور مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آگے کیا ہوگا۔ لیکن ہوٹل کے منیجر کی مدد کے بغیر شاید میں اس صورتحال سے باہر نہ نکل پاتا۔‘‘


سنیل شیٹی نے اس واقعے کے بعد اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اس پاکستانی شخص کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے نہ صرف ان کی جان بچائی بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ انسانیت کسی بھی سرحد سے بالاتر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایک پاکستانی سنیل شیٹی

پڑھیں:

پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ، حکومت اور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں، ہم مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، مہنگائی کو لگام ڈال دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کو کراچی سے چمن تک ہائی وے کا تحفہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں دیا، ہر کوئی اس سڑک کو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دیتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اس رقم سے یہ ہائی وے مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا، میں یہ بھی یقین دلاتا چلوں کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں مزید کوئی ریلیف ملا تو وزیراعظم عوام کا سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں، اور انشا اللہ آئندہ ملنے والا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہُل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی
  • آئی پی ایل میں بھارتی کھلاڑی کی دو نمبری پکڑی گئی، پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، اہم علاقہ وار گزار کرنے کا دعویٰ
  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں: سرفراز بگٹی
  • پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم
  • چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ رہا، نوجوان ہی ترقی کی کنجی ہیں شہباز شریف
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی
  • سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
  • لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست؛ مقدمہ درخواستگزار کی مرضی سے درج کرنے کا حکم