عوامی ایکشن کمیٹی کا دیامر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اے اے سی کے مرکزی چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیامر دھرنے کے امیر مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر دیامر لانگ مارچ کو فی الوقت موخر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے دیامر لانگ مارچ کو موخر کر دیا۔ اے اے سی کے مرکزی چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیامر دھرنے کے امیر مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر دیامر لانگ مارچ کو فی الوقت موخر کیا ہے، مولانا حضرت اللہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دیامر میں پیشرفت ہو سکتی ہے اور کوئی خوشخبری آسکتی ہے، لہذا گلگت سے لانگ مارچ کو فی الحال موخر کریں، مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں ہم آپ کو کال دینگے۔ مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں پوری طاقت کیساتھ دس اضلاع سے دیامر کی طرف لانگ مارچ شروع کیا جائیگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی مولانا حضرت اللہ دیامر لانگ مارچ لانگ مارچ کو
پڑھیں:
ارکان جی بی کونسل کا وزیر اعظم کو خط، دیامر ڈیم متاثرین کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
خط میں انہوں نے زور دیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہو گی بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران محمد اقبال نصیر اور محمد ایوب شاہ نے وزیر اعظم پاکستان کو الگ الگ خط میں دیامر ڈیم متاثرین کے مطالبات فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن کونسل اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقبال نصیر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کونسل ایوب شاہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ متاثرین کے 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری حل کیا جائے، خط میں انہوں نے زور دیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہو گی بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ اس مسئلے کو جلد اور منصفانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ عوامی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔