فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کی عوام نے ملک کیلئے لازوال قربانی دی ہے، یہاں کے مکینوں نے ملک کو روشن کرنے کیلئے اپنی شناخت اور قبروں تک قربان کیا ہے، خوش آئند پہلو یہ ہے کہ علمائے کرام کی سنجیدہ قیادت تحریک کو لیڈ کر رہی، ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور اسکی کابینہ نے ہر قدم ہر موڑ پر متاثرین دیامر ڈیم کے حقوق کا دفاع کیا ہے، وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد بھی متاثرین ڈیم کے کاغذی امور میں معاونت کرنا تھا اور خوشخبری یہ ہے کہ صوبائی سطح کی کمیٹی نے " حقوق دو ڈیم بناؤ " تحریک کے روح رواں کی جانب سے پیش کردہ 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مفصل سفارشات کو ڈرافٹ کی شکل دے کر متاثرین کے قابل عمل نکات کو موثر انداز میں وفاقی وزارتی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کیا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت چلاس میں پیدا ہونے والی صورت حال کی تفصیل سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو آگاہ کر چکی ہے، امید ہے متاثرین دیامر ڈیم کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے قابل عمل نکات پر متاثرین کی امنگوں کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اعلی گلگت بلتستان سطح کی کمیٹی کیا ہے

پڑھیں:

چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم

چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ (سب نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔

چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ  مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے  کہ دونوں اجلاسوں نے ایک مثبت اشارہ جاری کیا ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا  ۔ان شخصیات کا کہنا تھا کہ   چین کی اعلی معیار کی ترقی دنیا کو امید اور اعتماد فراہم کرے گی اور خوشحالی  دے گی .

لاؤ قومی اسمبلی کے ڈپٹی چیئرمین زارون یاپاوہ کا ماننا ہے کہ چینی رہنما کی قیادت میں چین کی جدید کاری کو مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔ چین کی معاشی اور سماجی ترقی مغربی ماڈل سے مختلف ہے اور چین نے مساوات اور پائیدار ترقی پر زیادہ توجہ دی ہے جس کے  قابل ذکر نتائج حاصل  ہوئے   ہیں۔

برٹش 48 گروپ کلب کے چیئرمین جیک پیری نے کہا کہ 2025 ء میں چین کی اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد  رکھا گیا ہے  جو معقول اور عملی ہدف  ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ چین کی نئی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنے، جدت طرازی میں اضافہ کرنے اور اعلی ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کی کوششیں آج اور کل کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

بہت سے ممالک کی شخصیات نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے  سے دنیا کے تمام ممالک کو زبردست فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات؛ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم
  • پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور نئی دہلی طرز پر اسمبلی اور حکومت کے قیام کی تجویز
  • ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی وضاحت
  • گلگت بلتستان میں رواں سال 22 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر
  • گلگت بلتستان، ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی معطلی سے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
  • وزیر اعظم نے کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
  • کے پی میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال؛ پشاور ہائیکورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس