2025-03-09@22:32:24 GMT
تلاش کی گنتی: 63

«وزیر اعلی گلگت بلتستان»:

    تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی...
    حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے لئے درکار 25 کروڑ روپے گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ سے معطل ہونے سے 442 جاری اور 50 نئے مریض جان لیوا بیماریوں کے علاج سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے اڑانے والے صوبے میں غریبوں کے علاج کیلئے صرف 25 کروڑ روپے نہ ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی جان داؤ پر لگ گئی۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے تحت صرف 25 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے درکار فنڈ گزشتہ ماہ سے معطل ہے، گلگت بلتستان کے سینکڑوں غریب...
    نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے تحت سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  تمباکو سے پاک دفتری ماحول اور تمباکو نوشی سے صحت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکولز...
    ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن...
    گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009ء میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ کا نام تبدیل کر کے سینئر ڈائریکٹر آف سنٹرل ڈائریکٹوریٹ رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009ء میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ کا نام تبدیل کر کے سینئر ڈائریکٹر آف سنٹرل ڈائریکٹوریٹ رکھا جائے گا۔ یہ ترمیم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (LG&RD) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں کی گئی، جس میں اس عہدے کی تخلیق اور منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔ ترمیم کے تحت اب...
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ...
    حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جی بی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ علماء کو رہا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ قم (جامعہ المصطفیٰ العالمیہ) میں زیر تعلیم تین پاکستانی علماء کرام کو ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر پر نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا ہے، جس پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی...
    صوبائی کابینہ کےا جلاس میں کئی ترقیاتی منصوبوں اور قانون سازی کی منظوری بھی دی گئی، جس میں واٹر یوزر ایسوسی ایشن ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی، جس کے تحت گلگت بلتستان میں پانی کے مؤثر استعمال اور مینجمنٹ کے لیے ایک جدید اور جامع نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پندرہواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ کے مشیر و معاونین، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کئی ترقیاتی...
    اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ منرل اینڈ مائننگ گلگت بلتستان کی مائنیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیامر، استور، نگر، گلگت اور ضلع غذر میں مائینگ لیزز پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، حکومت نے جن کمپنیوں کو مائننگ لیز دی ہیں، قانون کے مطابق متعلقہ کمپنیاں کام کریں، صرف لیز...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری...
    فلک بوس کہساروں کی سرزمین گلگت بلتستان کے فطری حسن اور جغرافیائی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ حال ہی میں گلگت بلتستان سے خوش آئند خبریں ملی ہیں۔ چیف منسٹر گلبر خان کی حالیہ پریس کانفرنس بہت اہمیت کی حامل تھی ۔اس پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ تاریخی اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے جو کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔خطے...
    اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بلاتفریق تمام اضلاع میں کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت...
    ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آئینی حقوق کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وفاق کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ این ایف سی کے تحت اڑھائی کھرب گلگت بلتستان کو ملیں گے تو جی بی خودکفیل ہوگا۔...
    اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے...
    گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 80 فیصد حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لینڈ ریفارمز کیلیے قانون سازی کی جا رہی...
    وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز گلگت(آئی پی ایس )وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں بجٹ دیا جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریبا 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں بجٹ دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ہم نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف قریباً 80 فیصد حاصل کرلیا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی نمایاں ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی...
    گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز گلگت (سب نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔ اتوار کو کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے...
    گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ، سید جان علی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، ان کی المناک حادثے میں وفات پر گلگت بلتستان بھرمیں سوگ کا سماں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کے عباس عبدالی جنہوں نے اللہ کی حمد و ثنا کے لیے گانا ترک کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق نعت خواں کاظم علی خواجہ، سید جان علی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سندھ کے علاقے خیرپور میں منعقدہ میلاد کی تقریب میں شرکت کے بعد کراچی واپس جارہے تھے کہ جامشورو کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی...
    وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں ماضی میں ہونے والی بدعنوانیوں سے سزا نسلوں کو ملتی رہیں گی۔ سیاسی مداخلت ہو یا بدعنوانی، ناقص نظام ہو یا ایچ آر کی کمی ان سب کے نتیچے میں قومی ڈیزاسٹر ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیم و تدریس کے عمل میں جانچنے اور پیمائش کا ایک وسیلہ تحریری امتحان ہے۔ جس کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں مروجہ نظام تعلیم میں طلباء کی استعداد و صلاحیت اور رشد و نمو کو پرکھنے کا طریقہ انتہائی ناقص اور فرسودہ ہے۔ اس طریقہ امتحان سے طلباء کی ہمہ جہت کارکردگی اور آموزش کا اندازہ نہیں لگایا...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان  نے حالیہ غیر تسلی بخش تعلیمی نتائج کے حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، یہ ٹیم طلبا کے خراب رزلٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گی اور بہتری کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ یہ ٹیم تجربہ کار اساتذہ، نصاب کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہوگی جو پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، ماہرین نصاب، ابتدائی تعلیم، تشخیصی نظام اور اساتذہ کی تربیت کا تفصیلی تجزیہ کریں گے تاکہ تدریسی معیار بلند ہو، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور امتحانی عمل کو جدید بنایا جا سکے، نامزد ٹیم اپنی تحقیق اور سفارشات چیف سیکریٹری...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے حالیہ پرائمری اور ایلیمنٹری بورڈ کے غیر تسلی بخش نتائج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، جو حالیہ نتائج سمیت تعلیمی پسماندگی کی نشاندہی سمیت بہتری کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے پرنس رحیم خان کے نام تعزیتی خط ارسال کیا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بے مثال رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے حاجی گلبر نے مزید کہاکہ پرنس کریم آغا خان کی قیادت میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی، جس...
    ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کل یعنی 6 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔...
    ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ جی بی محمد علی قائد، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے اشتراک عمل میں...
    وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کے غمزدہ خاندان، انکے پیروکار اور تمام اسماعیل کمیونٹی سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں...
    قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت...
    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب بھی گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کیخلاف شیڈول فور کے اوپر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے کیا یہ استحصال نہیں ہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایلیمنٹری بورڈ کے مایوس کن نتائج پر غور کیلئے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہنگامی طور پر آج کا یہ اجلاس بلایا گیا ہے کیا کبھی جی بی میں صحت، تعلیم اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کبھی ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔ رزلٹ کے...
    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان بھارت اور بین الاقوامی برادری کو بتانا چاہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کوئی بھی قوم اپنی شہ رگ کو کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، لہٰذا مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار...
    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے اعزاز میں امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کاروباری شخصیات نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس کی میزبانی کے فرائض گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نعیم جان اور عاقل عبید نے انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے اعزاز میں امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کاروباری شخصیات نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس کی میزبانی کے فرائض گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نعیم جان اور عاقل عبید نے انجام دیئے۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں متعین منسٹر ٹریڈ اینڈ کامرس حنیف چنا، ٹیلی نار پاکستان کے اعلی عہدیدار احمد فراز سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی...
    نون لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ اسلامی تحریک پاکستان سید ساجد علی نقوی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں گلگت بلتستان میں امن کے قیام اور تعمیر و ترقی کے کردار کو سراہا اور جی بی کے آئینی حیثیت کے تعین اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے مزید عملی اور تعمیری کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور سابق صوبائی وزراء پر مشتمل نمائندہ وفد کی اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور جی بی کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں گفت و شنید ہوئی۔ نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ کی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستقبل قریب میں آزاد کشمیر کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں (میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز) میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مابین زمینی رابطوں کی بحالی کیلئے اطراف سے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس اسلام میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق سے ایک ملاقات میں گفتگو میں کہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی میڈیکل انجینئرنگ کالج نہ ہونے...
    انجینر امیر مقام نے کہا کہ کسی کو قبل از وقت وزیر اعلیٰ کا ٹائٹل دینا یا قیادت کا اعلان کرنا میرا مینڈیٹ نہیں ہے، صدارت اور آنے والے وزیر اعلی کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر زراعت و خوراک انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں گلگت بلتستان بھر سے سابق ممبران اسمبلی سمیت، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان و عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے اپنی گفتگو میں کہا...
    ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور سخی احمد جان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملکی قومی و سیاسی امور بالخصوص گلگت بلتستان کے قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل سے لوگوں کو حق ملکیت حاصل ہوگا اور زمینیوں کے غیر قانونی فروخت اور ناجائز قبضوں سے نجات ملی گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کے صدر عاقل باقری کی قیادت میں جی بی جرنلسٹ فورم کے وفد کی صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ لینڈ ریفارمز ہے، ہم آنے والے انتخابات سے قبل لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ لینڈ ریفارمز بل سے...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم استوری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس شاندار اور بامقصد تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کمیونٹی کو متحد کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور انکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اور امریکہ میں مقیم رہنماؤں نے شرکت کی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں نسیم استوری نے تنظیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس...
    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان کی سیاحتی کے شعبے میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے نیویارک ٹریول شو میں پاکستان کی نمائندگی پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان قونصلیٹ نیویارک نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں منعقد ہوئی، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر، پاکستانی کمیونٹی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد، اور ٹور آپریٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کونسلر جنرل آف پاکستان احمد ادوزئی کی جانب سے دیے گئے خوش آمدیدی کلمات سے ہوا،...
    پہلی بار، اس ایونٹ میں گلگت بلتستان کے قیمتی پتھروں کے خصوصی اسٹالز شامل کیے گئے، جبکہ گلگت بلتستان کے آٹھ معروف ٹور آپریٹرز نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025ء میں پاکستان کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025ء میں پاکستان کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد، راجہ ناصر علی خان (وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان)، مشتاق احمد (ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات گلگت بلتستان)، اور عثمان احمد (سیکریٹری حکومت گلگت بلتستان) موجود تھے۔ اس تقریب میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ اور نیویارک...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس کی قیادت کی، جس کا مقصد علاقے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اراکین، سرمایہ...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا...
    دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان مسٹر مشتاق، اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن ٹیکساس میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کونسلر جنرل آف پاکستان محمد آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او...
    واضح رہے کہ دسمبر 2024ء میں وزیراعلی جی بی نے ایجوکیشن فیلو شپ پروگرام بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے بد انتظامی کے مرتکب آفیسران کے خلاف جی بی سول سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی، ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام بند کرنے سے 1200 نئے تعینات اساتذہ بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پی ڈی سی این کے ذریعے فیلو شپ پروگرام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے محکمہ سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فیلوز کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی،...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے بھی نابلد ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کی آواز پر اپنی راجدھانی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کر کے ثابت کر دیا کہ پورے ملک میں انکی حکومت آجائے تو کیا ارادے رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز آغا علی رضوی پر پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کی طرف سے ایف آئی آرز انکی بدترین بوکھلاہٹ اور فیوڈلسٹ طبقے کا جمہوری لبادہ اوڑھنے کا نتیجہ ہے۔ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے...
    قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھا کر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کے...
    ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری...
    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
    رجیم چینج کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین پہلی بیٹھک اسلام آباد میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بیٹھک میں حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، رکن اسمبلی و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ذبیح اللہ اور اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ، راجہ ذکریا خان مقپون اور رکن اسمبلی وزیر سلیم موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے بعد پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آ گئی اور آئندہ خطے کے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے اور مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا گیا، رجیم چینج کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے...
    ذرائع محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کو عوامی مفاد کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سارے منصوبے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے منصوبوں کے لئے منظور شدہ لاگت سے مختص شدہ لاگت( allocation) سات گنا زیادہ ہو گئی۔ مختص شدہ لاگت یا رقم کے حساب سے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں کم سے کم سات سال کا عرصہ درکار ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا اور...
    وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مالی سال 2024-25ء میں مختلف محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کے حصول (ریونیو ٹارگٹس) کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے صوبے کے وسائل میں اضافہ کرنا لازمی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محصولات کے ہدف کو یقینی...
    فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر میں مستحق خاندانوں میں دسمبر 2024 کو  900 کے قریب انگیٹھیاں تقسیم ہوئی تھی، تقسیم کی گئی انگیٹھیاں بعض مقامی علما کی جانب سے ’حرام‘ قرار دیے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ان انگھیٹیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں خاص کر سردیوں میں استعمال ہونے والی بخاریاں جنہیں انگھیٹی بھی کہا جاتا ہے، گھروں کو گرم  رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بخاریاں مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی قیمت کافی زیادہ...
    وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
    اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری...
    اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
    مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا...
    گلگت بلتستان میں شدید سردی کے دوران عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ ضلع ہنزہ میں عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں علی آباد کے مقام پر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں 6 روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ہنزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار بلکہ روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اس شدید احتجاج کے دوران سی پیک روڈ کی بندش سے بین الاقوامی...
    گلگت: وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مظاہرین کے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا اجلاس طلب کرکے 10 روز میں فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے  وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ  حفیظ الرحمن،  چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین...
۱