رجیم چینج کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین پہلی بیٹھک اسلام آباد میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بیٹھک میں حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، رکن اسمبلی و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ذبیح اللہ اور اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ، راجہ ذکریا خان مقپون اور رکن اسمبلی وزیر سلیم موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے بعد پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آ گئی اور آئندہ خطے کے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے اور مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا گیا، رجیم چینج کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین پہلی بیٹھک اسلام آباد میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بیٹھک میں حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، رکن اسمبلی و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ذبیح اللہ اور اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ، راجہ ذکریا خان مقپون اور رکن اسمبلی وزیر سلیم موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹھک کیلئے اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی تھی، بیٹھک کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کی شکایات سنیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں بڑی جنگ چل رہی تھی، ایوان کے اندر اور باہر دونوں میں بڑی لڑائی جاری تھی، ایسے میں ان کے درمیان بیٹھک ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپوزیشن ممبران کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ میں صرف حکومت کا ہی نہیں پورے گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ ہوں، میرے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں، اپوزیشن نے جس فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے وہ مثالی ہے، انشا اللہ مستقبل میں مسائل کے حل کیلئے ہم مشترکہ کوششیں کریں گے۔ خطے کے مسائل کا حل باہمی اتحاد و اتفاق میں ہے۔ دورریاں ختم ہونگی، فاصلے کم ہونگے تو مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔ محاذ آرائی کا خطہ ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا، اپوزیشن مثبت تنقید کرے، ہم سر تسلیم خم کریں گے۔ امید ہے کہ اپوزیشن مثبت اور تعمیری تنقید کے ذریعے ہماری رہنمائی کرے گی۔ ادھر اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین بیٹھک میں رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، کسی خاص ایجنڈے پر بات نہیں ہوئی تاہم علاقے کی تعمیر و ترقی، مسائل کے حل کیلئے دونوں میں  مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ پہلی بیٹھک تھی جو کئی حوالوں سے مفید رہی، رکن اسمبلی و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اپوزیشن کے دوست ہم سے سخت ناراض تھے تو ہم نے سوچا کہ ان کی ناراضگی ختم کرائیں، حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات ہو گئی، اب حالات اور تعلقات بہتر ہونگے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین بیٹھک بہت ضروری تھی، محاذ آرائی اور لڑائی جھگڑوں کا نقصان خطے کو پہنچ رہا تھا، ملاقات کے بغیر مسائل حل نہیں ہونے ہیں، دنیا کے تمام تنازعات کا حل ٹیبل ہی ہے، ٹیبل پر بیٹھنا ہی ہوتا ہے، یہ مہذب قوموں کی بھی نشانی ہے۔ آخر ہم کب تک لڑتے رہیں گے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کے دوران ہر مسئلے پر بات چیت ہوئی، جی بی ہمارا گھر ہے، سب سے پہلے ہمارے لئے گلگت بلتستان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت اور اپوزیشن کے مابین رجیم چینج کے بعد گلگت بلتستان رکن اسمبلی مسائل کے حل کی جانب سے وزیر اعلی کے مطابق حکومت کی

پڑھیں:

مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب

ہری پور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔
اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی واحد صوبہ ہے جو سر پلس میں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبے کو فنڈ نہیں دے رہی اس لئے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی ائی کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مذکراتی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کے دو ہی مطالبات تھے کہ اسیران کو آزاد کیا جائے اور 9 مئی اور چھبیس نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے مذکرات کر رہے ہیں، مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، وہاں گفتگو سنی جاتی ہے انہوں نے ٹاسک دیا ہے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کر کے ایک اجلاس بلائیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، شہید ضیاء الدین رضوی کی 20 برسی کا مرکزی اجتماع، ویڈیو رپورٹ
  • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
  • پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’اوو اوو’ کی آوازیں نکال کر احتجاج
  • فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقے کے لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں
  • مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب
  • گلگت کے چائنیز کھانے سیاحوں میں مقبول کیوں؟
  • بلوچستان کے مسائل اور ان کا حل‘ حافظ نعیم کی زیرصدارت سیمینار آج ہوگا
  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
  • عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک