انجینر امیر مقام نے کہا کہ کسی کو قبل از وقت وزیر اعلیٰ کا ٹائٹل دینا یا قیادت کا اعلان کرنا میرا مینڈیٹ نہیں ہے، صدارت اور آنے والے وزیر اعلی کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر زراعت و خوراک انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں گلگت بلتستان بھر سے سابق ممبران اسمبلی سمیت، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان و عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جی بی میں اس وقت تنظیم کا کوئی قانونی ڈھانچہ موجود نہیں ہے، اسلئے آپ سے سفارش کرتے ہیں قائد مسلم لیگ نون تک ہمارے تحفظات پہنچا دیں اور پارٹی کو الیکشن سے قبل ری آرگنائز کریں تاکہ مسلم لیگ نون پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں جا سکے۔    وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی اکبر تابان، انجینر محمد انور، رانی عتیقہ غضنفر، بشیر احمد خان، محمد حسن اور سیف الرحمن مقدم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کے اصل اور حقیقی کارکن ہمارے ساتھ ہیں اور مظبوط امیدوار بھی ہمارے منتظر ہیں، ہم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف اور امیر مقام کی قیادت میں تو آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں حاجی اکبر تابان اور انجینر انور کے علاؤہ پارٹی کا کوئی لیڈر موجود نہیں ہے جو قیادت کا اہل ہو۔ گلگت بلتستان میں پارٹی کو بروقت استحکام دینا ناگزیر ہے اور اس عمل کیلئے جماعت کو تطہیر عمل سے گزارا جائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ آپ کے نام سے حفیظ الرحمن نے میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی ہیں، اس کی آپ خود وضاحت کریں۔   جس پر وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام نے کہا کہ کسی کو قبل از وقت وزیر اعلیٰ کا ٹائٹل دینا یا قیادت کا اعلان کرنا میرا مینڈیٹ نہیں ہے، صدارت اور آنے والے وزیر اعلی کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے اور میں نے پارٹی میں اختلافات اور آپ لوگوں کے تحفظات کو پہلے بھی اعلی قیادت تک پہنچایا ہے اور مزید آج کی نشست میں ہونے والی باتیں بھی پہنچا دوں گا اور یہی میرا مینڈیٹ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی گروپ کو کھونا نہیں چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کوئی درمیانی حل نکال سکیں اور مسلم لیگ نون کی آنے والے دور میں آپ لوگوں کی مشاورت سے حکومت بنا سکیں۔   امیر مقام نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے لیکر تنظیم سازی اور حکومت سازی تک پارٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے رہیں گے۔ ہم سب کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی کا فیصلہ تو بہت بعد کا مرحلہ ہے، پہلے الیکشن ہونے دو پھر اس کے بعد دیکھیں گے کہ کون الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور پھر آخری مرحلے میں دیکھا جائے گا کہ کس کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے، اس میں مقدر کا بھی عمل دخل ہے ایسے میں، میں کیسے قبل از وقت وزرات اعلیٰ کیلئے کسی کا نام لے سکتا ہوں؟

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون وزیر اعلی نہیں ہے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق بڑی پیشرفت

اسلام آباد:

اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا۔

عدالت عظمیٰ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی۔

وکیل غلام مصطفیٰ کندوال نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عمل درآمد کا کیسے کہیں۔

جسٹسم جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی گئی۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستوں کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں جلد معاملات طے پا جائیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق بڑی پیشرفت