مقبوضہ کشمیر کی طرح گلگت بلتستان کا بھی استحصال ہو رہا ہے، شہزاد آغا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب بھی گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کیخلاف شیڈول فور کے اوپر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے کیا یہ استحصال نہیں ہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایلیمنٹری بورڈ کے مایوس کن نتائج پر غور کیلئے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہنگامی طور پر آج کا یہ اجلاس بلایا گیا ہے کیا کبھی جی بی میں صحت، تعلیم اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کبھی ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔ رزلٹ کے معاملے پر دو دن سے لعن طعن ہو رہی ہے کیا یہ ایمرجنسی نہیں ہے؟ اس پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر غور کیا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم و بربریت ہو رہی ہے، اسی انداز میں جی بی کے عوام کا بھی استحصال ہو رہا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب بھی گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کیخلاف شیڈول فور کے اوپر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے کیا یہ استحصال نہیں ہے؟ گلگت بلتستان کے جتنے بھی ایکٹویسٹ ہیں ان کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، ان کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں لیکن ہمیں نہیں پتہ کہ یہ شیڈول فور اور ایف آئی آر کہاں سے ہوتی ہے۔ کیا گلگت بلتستان کو بلوچستان بنانا ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ہے کیا
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کے تاثرات کیا ہیں؟
ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔
اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری
انہوں نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے گزارش کی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلیں اور اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں، قائداعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی شہ رگ کا کا خیال رکھا۔
کشمیری قوم نے 19 جولائی 1947 کو یہ طے کر لیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے اور یوم یکجہتی کشمیر عالم اسلام کی جنگ ہے۔ ہماری پاک فوج زندہ باد اور کشمیری ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کے لیے لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں
ایک اور کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ تمام کشمیری بالخصوص پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ 5 فروری کو ہم بھرپور جوش و جذبے سے یوم یکجہتیِ کشمیر منائیں گے، 5 فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔
کشمیری عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 february 5 فروری Azad Kashmir Kashmir Kashmir Day occupied kashmir آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر یوم یکجہتی کشمیر