گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائیں گے، انوار الحق
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستقبل قریب میں آزاد کشمیر کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں (میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز) میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مابین زمینی رابطوں کی بحالی کیلئے اطراف سے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس اسلام میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق سے ایک ملاقات میں گفتگو میں کہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی میڈیکل انجینئرنگ کالج نہ ہونے کی صورت میں دیگر صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں سیٹوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں علاقوں میں نوجوانوں سمیت وکلاء اور صحافتی برادری کے مطالعاتی دوروں کا بندوبست لازمی امر ہے تاکہ ایک دوسروں کو سمجھنے میں مزید مدد ملے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔