Islam Times:
2025-01-22@15:56:31 GMT

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نیویارک میں جی بی کی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور گلگت بلتستان میں موجود شعبہ سیاحت کے وسیع امکانات کے سلسلے میں ایک روڈ شو میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ دورے کا مقصد جی بی میں شعبہ سیاحت کو استحکام دینا اور میگا سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان بھی کریں گے وزیر اعلی

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ پہنچ گئے

اویس کیانی : وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ پہنچ گئے

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت کریں گے ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع  ہیں ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے 

متعلقہ مضامین

  • عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے، کاظم میثم
  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر پہنچیں گے۔
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان رواں ہفتے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرینگے
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہری پور میں استور کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس
  • سکردو سیاحتی حب بن گیا ہے، چیف سیکرٹری
  • گلگت اور بلتستان کے کمشنرز تبدیل
  • گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے بعد پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن کی اہم بیٹھک
  • وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئےڈیووس روانہ