وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس کی قیادت کی، جس کا مقصد علاقے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اراکین، سرمایہ کاروں اور اہم سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے رکن غضنفر ہاشمی اور روپانی فاؤنڈیشن کے عزیز اللہ بیگ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں گلگت بلتستان میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا اور ہیوسٹن میں گلگت بلتستان انویسٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ پاکستان کے کونسل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ایک ملین سے زائد سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاقے کے عالمی معیار کے جواہرات اور 40,000 میگاواٹ کی ہائیڈرو انرجی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سنگم پر واقع اس علاقے کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سیاحت، ہائیڈرو پاور، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکی ریزورٹس، کیبل کارز، کیمپنگ پوڈز، ریزورٹ ڈویلپمنٹ، اور ماؤنٹینئرنگ اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام جیسے منصوبوں کی تکمیل شدہ فزیبلٹی اسٹڈیز کا ذکر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہائیڈرو پاور پروڈکشن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور زراعت میں ٹراؤٹ فش فارمنگ، فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور سیڈ پوٹیٹو پروڈکشن جیسے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی زونز کیلئے دستیاب زمین اور آئی ٹی سیکٹر میں ڈیجیٹل نومیڈ ہبز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2019ء کے نفاذ اور جی بی انویسٹ کے تحت ایک ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے، یہاں کے لوگ مہمان نوازی کے حوالے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر جولائی 2025ء میں گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کانفرنس میں سرمایہ کاری کے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو امریکہ میں وزیر اعلی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو ایک عظیم سیاسی سوچ اور دانش کے حامل رہنما ہیں، ثوبیہ مقدم
گلگت بلتستان کی سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قد آور شخصیات کو صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے دبے اور پسے ہوئے، محنت کش اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر کے عوام میں سیاسی بیداری پیدا کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے وفاق کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک عظیم سیاسی سوچ اور دانش کے حامل رہنما ہیں جو پیدائشی اصلاح پسند ہیں، اپنی کرشماتی شخصیت سے قوم کو قائل کرنے اور رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق سپیکر و بزرگ سیاستدان فدا محمد ناشاد، سابق صوبائی وزراء اقبال حسن، حیدر خان، گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، سابق ارکان اسمبلی وزیر حسن، آمنہ انصاری، سیاسی و سماجی شخصیات محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری، وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے تمام تر تجربات اور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں۔