قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھا کر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کے لیے فنڈ جاری ہونے کے باوجود گلگت، ہنزہ، سکردو اور چلاس میں تاریکی کم نہیں ہو سکی، گلگت بلتستان کی معدنیات پر بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے، عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے۔ مقپون داس کی اراضی یہاں کے عوام کی ملکیت ہے، بلامعاوضہ قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔ کاظم میثم نے کہا کہ مقپون داس کے فریقین کے تحفظات دور کیے بنا کسی کو دینے نہیں دیں گے، موجودہ نظام عوام میں مایوسی پھیلانے اور خطے کو بحران کی طرف دھکیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جس طرح سیاسی رہنماوں اور حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو روندا جا رہا ہے اس کے سنگین نتائج آئیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کاظم میثم کے نام پر کے لیے دیں گے

پڑھیں:

گلگت، شہید ضیاء الدین رضوی کی 20 برسی کا مرکزی اجتماع، ویڈیو رپورٹ

اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمنیوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولتکاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کیخلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اور غیر مقامی افراد کو جاری کئے جانیوالے لیز لائسنس کو منسوخ کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے زیراہتمام مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں شہید سید ضیاء الدین رضوی اور اْن کے باوفا رفقاء شہید تنویر علی، شہید عباس علی اور شہید حسین اکبر کی 20 ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں مرکزی احتجاجی و تعزیتی اجتماع منعقد ہوا۔ تعزیتی اجتماع میں گلگت بلتستان بھر سے علماء، اکابرین ملت، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تعزیتی اجتماع سے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی، آغا باقر کاظمی، شیخ علی محمد، شیخ علی نقی، شیخ کرامت و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی کا سیاسی، مذہبی، اخلاقی، سماجی، دفاعی اور دینی میدان میں اور علاقے میں اتحاد بین المسلمین اور قیام امن کے لیے کردار نمایاں رہا۔ گلگت بلتستان کے آئینی اور قومی حقوق کے لیے شہید سید ضیاء الدین رضوی نے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

شہید رضوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ حکومت اور ریاست کا رویہ ملت جعفریہ کے ساتھ ٹھیک نہیں رہتا، حکومتی عہدوں، تعیناتیوں، تقرریوں اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی ملت جعفریہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، آئندہ حکومتی عہدوں، وزراء، انتظامی افسران اور سیکریٹریز کو آبادی کے تناسب سے تقسیم نہ کیا گیا تو اب ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ عالمی اور ملکی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں بھی قیام امن کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اقدامات کریں، علاقے میں امن و امان کا قیام ہم علماء کی ذمہ داری ہے، عاشورہ اور برسی کے بڑے بڑے اجتماعات پرامن ہوتے ہیں اور آج تک اتنے بڑے اجتماعات کے دوران ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔

آغا راحت نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ان محاذوں کو سنبھالیں، جہاں سے دہشت گردی اور حملے ہونے کا خدشہ ہے، علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے نوجوانوں کو دین اسلام کی پیروی اور اسلامی اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنے اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے اور نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کی دعوت دیتے ہوئے سید راحت حسین نے کہا کہ نوجوان منشیات کی لعنت اور لہو و لعب سے دور رہیں اور اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ تعزیتی اجتماع کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی، جس میں شہید مظلوم، داعی اتحاد بین المسلمین، سفیر امن، شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا جانثاروں سمیت سانحہ کوہستان، چلاس، لولوسر سمیت دیگر تمام شہداء ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کی ابتک عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اقتدار سے ان تمام واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں اور ان کے سرپرستوں کو فوراً گرفتار کرکے انہیں قرار وقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کی آئینی، اصولی و قانونی تحریک اصلاح نصاب تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے وزارت تعلیم سے سرکاری تعلیمی نصاب سے ہر قسم کا فرقہ وارانہ اور متنازعہ مواد ہٹا کر اسے تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول بنانے، کرم ایجنسی میں جاری حالیہ کشیدگی، گذشتہ کئی ماہ سے مظلومین پارہ چنار کو محصور کرنے، شرپسندوں کی جانب سے ریاستی رٹ چیلنج کرتے ہوئے شاہراہوں کی بندش، مال بردار کنوائے کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنا، غذائی قلت، معصوم بچوں کی اموات اور سینکڑوں افراد کی شہادتوں پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں اور وفاقی و صوبائی حکومت سے جرگہ اور معاہدے کے فیصلہ جات پر عمل درآمد نہ کروانے پر ریاست کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہارِ کیا گیا اور فوری طور پر پاراچنار کے علاقے کا محاصرہ ختم کرواتے ہوئے راستوں کو دہشتگردوں سے پاک کرانے اور علاقہ بھر میں فوجی آپریشن کے ذریعے ریاستی رٹ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ محب وطن شیعیان گلگت بلتستان کا یہ نمائندہ اجتماع ریاست پاکستان کے ذمہ داروں سے بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے محکوم عوام کی 77 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے فوری طور پر جی بی کو مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔ سانحہ یادگار چوک کے حوالے سے ابتک ہونے والی تحقیقات پر عدم اعتماد اور تحفظات ہیں، سکیورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ سے اس سانحہ کی شفاف اور منصفانہ انداز میں ازسر نو تحقیقات کرکے اصل سازش کاروں، قاتلوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کے مقامی افراد کی زمنیوں کی بندر بانٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے فوری طور پر اجتناب کیا جائے، کیونکہ جی بی کی ایک ایک انچ زمین کے مالک یہاں کے مقامی باشندے ہیں، خالصہ سرکار کی اصطلاح بلاجواز ہے اور ہم غیروں کو خالصہ سرکار کے نام پر زمینیں اْٹھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس پر بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والے لینڈ ریفارمز ایکٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کیلئے قابل قبول لینڈ ریفارمز ایکٹ کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔ گلگت بلتستان میں موجود تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں، اعلی عدلیہ، سروس ٹریبونل، جامعہ قراقرم میں میرٹ کی بحالی اور قانون کی بالادستی، کسی بھی مذہبی، لسانی و علاقائی تعصب کے بغیر تعیناتیوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علاقے میں ثقافت کے فروغ کے نام پہ حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانیت سے نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے دور کرنے، ان کی غیرت و حمیت کو ختم کر کے مغربی کلچر کو فروغ دینے کی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے ایسے تمام اقدامات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نیز گلگت بلتستان کے اندر افیون، چرس، شراب، ہیروئن اور آئس جیسی منشیات کی کھلے عام دستیابی اور حکومت کی جانب سے پراسرار خاموشی کو اس خطے کی نوجوان نسل کو نشائی بنانے کی سازش سمجھتے ہوئے سمگلرز کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

برسی کے اجتماع کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمنیوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پہ غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولت کاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کے خلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اور غیر مقامی افراد کو جاری کئے جانے والے لیز لائسنس کو منسوخ کر کے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جی بی میں ریاستی اداروں کی متعصبانہ پالیسوں، اعلیٰ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر میرٹ کے خلاف متعصبانہ پالیسوں اور میرٹ کے استحصال کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام فیصلے بلاتفریق رنگ ونسل مذہب میرٹ کے مطابق کئے جائے نیز علاقہ بھر میں تمام ترقیاتی سکیمیں جہاں ضرورت ہیں کی بنیاد پر تعمیر کی جائیں، لسانی اور مذہبی بنیاد پر منظور کی جانے والی سکیمیوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ برسی کے اجتماع کی قرارداد میں سید راحت حسین الحسینی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ
  • آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہری پور میں استور کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس
  • سکردو سیاحتی حب بن گیا ہے، چیف سیکرٹری
  • گلگت اور بلتستان کے کمشنرز تبدیل
  • آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
  • گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے بعد پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن کی اہم بیٹھک
  • گلگت، شہید ضیاء الدین رضوی کی 20 برسی کا مرکزی اجتماع، ویڈیو رپورٹ