کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔
گلگت بلتستان میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے بھی خطے میں تعلیم اور صحت سمیت کئی فلاحی کام کیے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے عزت ہے۔
مزیدپڑھیں:دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان عام تعطیل کا
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان عظیم خدمات گار تھے، گورنر جی بی
تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام، روحانی پیشوا مولانا شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے، انہوں نے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے چراغ جلائے، اندھیروں میں امید کی کرن بنے اور ہر لمحہ مسلمانوں اور پوری دنیا کو اتحاد، برداشت اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھاتے رہے۔ ان کی رہنمائی صرف ان کے اپنے مریدوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھی، انہوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور عزتِ نفس کا پیغام ہر انسان تک پہنچایا۔ یہی وجہ ہے آج پوری دنیا سوگوار ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مولانا شاہ کریم الحسینی نے دنیا کے گوشہ و کنار میں انسانیت کی خدمت کی اور پوری دنیا کو درس دیا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے، گلگت بلتستان میں ہر شعبے میں آغا خان چہارم کی خدمات ہیں، خاص کر تعلیم، صحت اور غربت ذدہ علاقوں میں ہنرمند افراد تیار کیے، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نہ صرف کام کیا بلکہ ایک خوبصورت سوچ ہمیں دیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اسماعیلی بہن بھائیوں کو بالخصوص اور انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والوں کو بالعموم تعزیت پیش کرتے ہیں۔