صحافیوں کے حقوق کیلئے موثر اقدامات کرینگے، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت گلگت بلتستان کے میڈیا سے وابستہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا انڈسٹری کی ترقی، صحافیوں کے حقوق اور علاقائی اخبارات کو درپیش مالی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر اعلی گلبر خان انہوں نے
پڑھیں:
اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر چیمپئینز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے لگا۔
افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسیٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر افواہیں پھیلانا شروع کردیں۔
رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے تاکہ اسیٹیڈیمز کی تعمیر سے متعلق کوئی خبر شیئر نہ کی جائے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ؛ بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا
میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے میں محض ایک روز بورڈ نمائندے کی موجودگی میں صحافی اسٹیڈیم کا دورہ کرسکیں گے۔
اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر اور میگا ایونٹ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے ہزیمت سے بچنے کیلئے ایسا فیصلہ کیا ہے تاکہ چیمپئینز ٹرافی کو آئی سی سی کہیں اور منتقل نہ کردے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں اسٹیڈیمز کی تعمیر تقریباً آخری مراحل میں ہے تاہم بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف ناکام پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی
ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل گرین شرٹس انہیں میدانوں پر سہ ملکی سیریز کی میزبانی بھی کریں گے۔