ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ جی بی محمد علی قائد، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے اشتراک عمل میں انکی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی کام اور دیگر اقدامات سے قائد ملت جعفریہ کو آگاہ کیا۔ جس کو اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے سراہا اور عوام حقوق کے لیے مذید اقدامات کی رہنمائی کرتے ہوئے جی بی کی تعمیر و ترقی میں موجودگی حکومت اور اسلامی تحریک پاکستان کے باہمی کردار کو مذید موثر بنا کر عوامی خدمات بھرپور انداز میں ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔    ملاقات میں وزیر اعلی حاجی گلبر خان اور سابق گورنر راجہ جلال حسین نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں جی بی میں امن و امان کے لیے کردار کو سراہا اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی جانب سے جی بی میں مسلسل سیاسی و مذہبی تحرک اور کردار کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں اسلامی تحریک پاکستان کے اسی موثر کردار کو آگے بڑھانے کی اپیل بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے مشاورت کے بعد مستقبل میں جی بی کے لائحہ عمل کو آگے بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی تحریک پاکستان کے حاجی گلبر خان ملاقات میں وزیر اعلی کردار کو

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی۔

وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔

بعدازاںگلگت بلتستان حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نئی نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، تحفظات سن کر فیصلہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس 
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق