امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان کی سیاحتی کے شعبے میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے نیویارک ٹریول شو میں پاکستان کی نمائندگی پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان قونصلیٹ نیویارک نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں منعقد ہوئی، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر، پاکستانی کمیونٹی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد، اور ٹور آپریٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کونسلر جنرل آف پاکستان احمد ادوزئی کی جانب سے دیے گئے خوش آمدیدی کلمات سے ہوا، جنہوں نے وزیراعلیٰ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان کی سیاحتی کے شعبے میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے نیویارک ٹریول شو میں پاکستان کی نمائندگی پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔   اپنے خطاب میں سفیر نے پاکستانی ٹور آپریٹرز اور کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، “آج نیویارک ٹریول شو میں شرکت پاکستان کی سیاحتی شعبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ہمیں سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے ہونگے میں یقین دلاتا ہوں کہ سفارتخانہ اور قونصلیٹ اس مقصد کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔” گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، پاکستان اور گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کی بے پناہ سیاحتی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “جی بی آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا صوبہ ہے، لیکن خدا نے اسے بے مثال قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے۔ اگرچہ ہمیں سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، لیکن گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔"   وزیر اعلیٰ نے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکردو میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ گلگت ائیر پورٹ کو بھی بین الاقوامی ایرپورٹ بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا، “اگر ہم زیادہ سیاحوں کو گلگت بلتستان لا سکیں تو یہ پاکستان کا سب سے امیر ترین صوبہ بن سکتا ہے۔ جی بی دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز اور بلند ترین پہاڑوں کا مرکز ہے۔" انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ نے آخر میں سفیر اور تقریب میں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔   وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے نیویارک ٹریول شو کو ایک مشترکہ کوشش قرار دیا جس میں گلگت بلتستان کی حکومت گزشتہ چار سالوں سے حصہ لے رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات کی مارکیٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ کئی ممالک نے سیاحت کے ذریعے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے میں موجود کمزوریوں پر قابو پانے اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ راجہ ناصر علی خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سیاحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی کے شعبے میں نے پاکستان پر زور دیا کرتے ہوئے وزیر اعلی انہوں نے سیاحت کے

پڑھیں:

بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  •  پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت  بارے تفصیلات سامنے آگئیں
  • گوردوارہ جنم استھان، بیساکھی میلہ کی تقریب، آتشبازی، مذہبی رسومات ادا
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ