گلگت بلتستان میں امن وامان خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا، وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ہم نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف قریباً 80 فیصد حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی نمایاں ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سستی گندم فراہمی کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے۔ قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے لیے مقامی افراد اور کمپنیوں کو ترجیح دیں گے۔ ہماری حکومت نے علاقے کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حاجی گلبر خان گلگت بلتستان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حاجی گلبر خان گلگت بلتستان وزیراعلی گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی. تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے.(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں. جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے بعدازاںگلگت بلتستان حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں. یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا.